72.8 F
Pakistan
Wednesday, September 2, 2026
HomeEnvironmentملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، نشیبی علاقوں میں...

ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے آج رات اور 2 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، بونیر، نوشہرہ، پشاور، صوابی، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، کوہاٹ، پارا چنار اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث مردان، صوابی، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گجرات کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments