اسلام آباد (28 اگست 2026): وفاقی حکومت نے اگلے تین روز کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔



