اسلام آباد: حج 2027 نجی اسکیم کے حوالے سے وزارت مذہبی امور نے حج آپریٹرز کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے مقررہ مدت میں پیکیجز فعال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج اسکیم کے تحت مختص کوٹے کے پیکیجز کو حج مینجمنٹ سسٹم پر بروقت فعال کرنا ضروری ہوگا۔



