انڈیا اور پاکستان کے درمیان گذشتہ برس چار روزہ جنگ میں چینی طیاروں کی کارکردگی سے متاثر ہونے کے بعد بنگلہ دیش بھی چین سے جے-10 سی ای لڑاکا طیارے اور حملہ آور ہیلی کاپٹر خریدنے کا خواہاں ہے۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر زاہد الرحمٰن نے منگل کو کہا کہ حکومت کا ایک پینل بیجنگ کو پیش کرنے کے لیے خریداری کے معاہدے کا مسودہ تیار کر رہا ہے۔ ان فورتھ جنریشن کثیرالمقاصد جنگی طیاروں کے علاوہ بنگلہ دیشی فضائیہ چین سے وی آئی پی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں کے نظام بھی خریدنا چاہتی ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) دفاعی خریداری کے منصوبے کا مقصد فضائیہ کو جدید بنانا اور ملک کی فوجی طاقت میں اضافہ کرنا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد الرحمٰن نے کہا کہ ڈھاکہ نے خطے میں ہونے والی ایک جنگ کے دوران چینی طیاروں کی بہترین کارکردگی کا نوٹس لیا تھا۔ ان کا اشارہ مئی 2025 کی مختصر جنگ کی جانب تھا جس میں پاکستان نے جے-10 سی ای سمیت چینی جنگی طیارے استعمال کیے اور انڈین فضائیہ پر سبقت حاصل کی۔ پاکستانی فضائیہ نے چینی ساختہ طیاروں سے داغے گئے چینی ساختہ میزائلوں کے ذریعے متعدد انڈین جنگی طیارے مار گرائے۔ انڈیا نے بعد میں ان نقصانات کا اعتراف کیا، تاہم مار گرائے گئے طیاروں کی تعداد یا نوعیت واضح نہیں کی۔ زاہد الرحمٰن نے کہا کہ اگر بجٹ میں فنڈز مختص کیے گئے تو بنگلہ دیشی فضائیہ کے لیے طیارے موجودہ مالی سال میں حاصل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو خریداری اگلے بجٹ کے دور میں کی جائے گی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈھاکہ کتنے طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ زاہد الرحمٰن نے مجوزہ معاہدے کی مالیت یا ترسیل کے لیے کوئی مدت بھی نہیں بتائی اور کہا کہ ان تفصیلات کا تعین چینی فریق کے ساتھ مذاکرات کے دوران کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مذاکراتی اجلاسوں کے بعد طیاروں کے حصول کے معاہدے کا مسودہ تیار کیا گیا اور باضابطہ جائزے اور انتظامی منظوری کے لیے اسے مسلح افواج کے ڈویژن اور متعلقہ وزارتوں کو بھیج دیا گیا ہے۔ اب تک پاکستان ہی جے-10 سی ای کا واحد تصدیق شدہ غیر ملکی صارف ہے، جو جے-10 سی کا برآمدی ورژن ہے۔ چین گذشتہ دو دہائیوں کے دوران بنگلہ دیش کو بحری جہاز، جنگی طیارے، ٹینک اور میزائل نظام فراہم کرتا رہا ہے، جس کی وجہ سے بیجنگ جنوبی ایشیائی ملک کے لیے فوجی سازوسامان کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ بنگلہ دیش چین جنگی طیارے جے ایف 17 انڈیا بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر زاہد الرحمٰن کے مطابق دفاعی خریداری کے منصوبے کا مقصد فضائیہ کو جدید بنانا اور ملک کی فوجی طاقت میں اضافہ کرنا ہے۔ ارپن رائے جمعرات, اگست 27, 2026 – 11: 00 Main image: ایشیا type: news related nodes: شیخ حسینہ کا رواں سال بنگلہ دیش واپسی کا اعلان بنگلہ دیش: غیر معمولی مقبولیت نے ’ٹرمپ‘ کو قربانی سے بچا لیا بنگلہ دیش: طارق رحمٰن نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ’انتقام کیا دیتا ہے؟‘ جارح مزاج منتظم سے دھیمے لہجے والے طارق رحمٰن SEO Title: پاکستان انڈیا جنگ میں کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کی چینی لڑاکا طیاروں میں دلچسپی copyright: inner media:
15 نومبر 2024 کو چین میں ژوہائی ایئر شو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جے-10 سی ای طیارہ (پبلک ڈومین/ وکی پیڈیا)
origin url: https: //www. independent. co. uk/asia/south-asia/bangladesh-chinese-j10ce-fighter-jets-india-pakistan-conflict-b3039392. html show related homepage: Hide from Homepage



