(24)عالمی منڈی میں سونا بدھ کے روز قدرے سستا ہوگیا تاہم گزشتہ روز تین ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد قیمتیں اب بھی بلند سطح پر برقرار ہیں، سرمایہ کار امریکی افراطِ زر کے اہم اعداد و شمار کے منتظر ہیں تاکہ فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرحِ سود کی پالیسی کے بارے میں اندازہ لگایا جا سکے۔



