75.1 F
Pakistan
Monday, August 24, 2026
HomeBusinessملک بھر میں آج پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ کیا ہیں؟

ملک بھر میں آج پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ کیا ہیں؟

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 22 سے 24 اگست تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی اور 14 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 7 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 17 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا تھا تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments