21 C
Lahore
Wednesday, March 4, 2026
HomeLifestyleعمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ: ’بینائی میں نمایا بہتری...

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ: ’بینائی میں نمایا بہتری آئی ہے‘ میڈیکل بورڈ

اسلام آباد کے بڑے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ایک میڈیکل بورڈ نے منگل (3 مارچ) کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ ان کی بینائی میں نمایا بہتری آئی ہے۔پمز کے ترجمان نے منگل کی رات جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کا معائنہ ان کو (23 فروری کو) لگائے گئے اینٹی وی ای جی ایف کے دوسرے انجیکشن کے فالو اپ کے طور کیا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اگست 2023 سے قید میں ہیں اور ان دنوں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ ان کے خلاف 9 مئی 2023 کے احتجاجی واقعات سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔پاکستان کے 74 سالہ سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل میں قیام کے دوران دائیں آنکھ میں تکلیف محسوس ہوئی جس سے ان کی ایک آنکھ کی بینائی 15 فیصد رہ گئی تھی۔ 3 مارچ 2026 کو پمز سے جاری ہونے والے بیان کا عکساس بیماری کا علاج کرنے کے لیے عمران خان کو اب تک دو اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگائے جا چکے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہیں پمز ہسپتال لایا گیا تھا۔عمران خان کو پہلا انجیکشن 24 جنوری اور دوسرا 23 فروری کو لگایا گیا تھا۔پمز کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گذشتہ رات عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والا میڈیکل بورڈ دو ماہرین امراض چشم پر مشتمل تھا۔بورڈ میں راولپنڈی کی الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ویٹریوریٹینل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد میں آپتھالمالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ایم عارف خان شامل تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی 16 مئی 2024 کو اڈیالہ جیل سے سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پیش ہوئے (پی ٹی آئی ایکس اکاؤنٹ)بیان میں کہا گیا کہ معائنے کے دوران عمران خان کی دونوں آنکھوں کی بصری تیزی، فنڈوسکوپی، سلٹ لیمپ ایگزامینیشن اور آپٹیکل کوہرنس ٹوموگرافی کا معائنہ کیا گیا۔’بورڈ اس نتیجے پر پہنچا کہ ان کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے جو کہ اس سٹیج پر کافی حد تک اچھی بصارت ہے۔‘ترجمان پمز کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’بورڈ نے پہلے سے طے شدہ مزید دیکھ بھال اور علاج کے مشورے کے لیے ہدایات کی سفارش کی۔‘ڈاکٹروں کے مطابق عمران خان کو آنکھوں کی بیماری سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن (Central Retinal Vein Occlusion) یا سی آر او تشخیص ہوئی ہے۔مزید پڑھاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)سی آر او میں ریٹینا کی مرکزی ورید میں خون کا لوتھڑا یا کلاٹ پھنس جاتا ہے اور خون کی واپسی میں رکاوٹ بنتا ہے، جس سے آنکھ کے اندر پانی جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ریٹینا میں سوجن آ جاتی ہے جس کے باعث نظر دھندلی یا کم ہو جاتی ہے۔دوسرا انجیکشن لگنے سے پہلے ہی ایک مرحلے پر کے رہنماؤں نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم کی متاثرہ آنکھ کی بینائی میں بہتری واقعہ ہوئی ہے۔عمران کی بینائی کے متاثر ہونے کی خبر وصول ہونے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے بعد دھرنا بھی دیا۔اسی دوران پی ٹی آئی ورکرز نے خینر پختونخوا کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا اور دوسرے صوبوں کو جانے والی شاہراہوں کو کئی دن تک بند رکھا۔عمران خانپی ٹی آئیپمزبینائیعلاجطبی معائنہاڈیالہ جیل پمز کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ایک میڈیکل بورڈ نے منگل (3 مارچ) کو عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا۔ انڈپینڈنٹ اردوبدھ, مارچ 4, 2026 – 08:15Main image: 10 مارچھ 2024 کو پی ٹی آئی کے حامیوں نے پشاور میں احتجاج کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے پورٹریٹ اٹھا رکھے ہیں (عبدالمجید/ اے ایف پی)سیاستtype: newsrelated nodes: عمران خان کو دوبارہ ہسپتال لایا گیا، دوسرا انجیکشن لگایا گیا: پمزعمران خان کو ڈاکٹروں اور خاندان تک رسائی دی جائے: برطانوی اراکین پارلیمانعمران خان کا کیا علاج ہو رہا ہے؟گواسکر سمیت کئی کرکٹ لیجنڈز کی پاکستان سے عمران خان کے لیے اپیلSEO Title: عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ: ’بینائی میں نمایا بہتری آئی ہے‘ میڈیکل بورڈcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments