22 C
Lahore
Monday, March 2, 2026
HomeLifestyleایران جنگ: تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہونے کا خدشہ

ایران جنگ: تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہونے کا خدشہ

تیل کے تاجروں کے مطابق اتوار کو برینٹ کروڈ کی قیمت اوور دی کاؤنٹر ٹریڈ میں تقریباً 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جو ایران جنگ کے بعد 10 فیصد کا اضافہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی نئی جنگ کے سبب قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔جنگ کے خدشات کے باعث رواں سال عالمی تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور جمعہ کو یہ 73 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جو گذشتہ جولائی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔عالمی کمپنی ’آئی سی آئی ایس‘ کے ڈائریکٹر برائے توانائی اور ریفائننگ اجے پرمار کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’جہاں فوجی حملے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے معاون ہیں، وہاں سب سے بڑا اثر آبنائے ہرمز کی بندش کا بھی ہو گا۔‘ماہرین کے مطابق زیادہ تر ٹینکر مالکان، بڑی تیل کمپنیاں اور تجارتی ہاؤسز نے جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے خام تیل، ایندھن اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل معطل کر دی ہے۔ عالمی تیل کا 20 فیصد سے زائد اس تنگ آبنائے سے گزرتا ہے۔اجے پرمار نے مزید کہا: ’ہم توقع کرتے ہیں کہ ویک اینڈ کے بعد پیر کو قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کے قریب کھلیں گی اور اگر آبنائے ہرمز طویل عرصے تک بند رہی تو یہ سطح بھی عبور کر سکتی ہیں۔‘مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ تیل کی قیمتوں کو 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ تک لے جا سکتی ہے۔مزید پڑھاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)عالمی مالیاتی ادارے ’آر بی سی‘ کے تجزیہ کار ہیلیما کرافت کا اندازہ ہے کہ قیمتیں قلیل مدت میں ہی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں گی۔دوسری جانب تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے اتوار کو فیصلہ کیا کہ اپریل سے یومیہ پیداوار 206,000 بیرل بڑھائی جائے گی، جو عالمی طلب کا صرف 0.2 فیصد ہے۔ناروے کی کمپنی ’ریسٹاد انرجی‘ سے وابستہ جارج لیون کے مطابق اگرچہ کچھ متبادل انفراسٹرکچر کے ذریعے آبنائے ہرمز کو بائی پاس کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے بند ہونے سے آٹھ سے 10 ملین بیرل یومیہ خام تیل کی سپلائی میں کمی آئے گی، حتیٰ کہ کچھ ترسیل سعودی عرب کی ایسٹ-ویسٹ پائپ لائن اور ابو ظہبی کی پائپ لائن کے ذریعے منتقل کی گئی۔ایران بحران نے ایشیائی حکومتوں اور ریفائنرز کو بھی تیل کے ذخائر اور متبادل شپنگ راستوں اور سپلائی کا جائزہ لینے پر مجبور کر دیا۔ڈیٹا اور تجزیاتی کمپنی ’کیپلر‘ کے تجزیہ کاروں کے مطابق انڈیا ممکنہ مشرق وسطیٰ کی سپلائی کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے روسی تیل کی جانب رجوع کر سکتا ہے۔ایران حملہتیل کی قیمتیںمشرق وسطیٰعالمی منڈیتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی نئی جنگ کے سبب قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گا۔روئٹرزسوموار, مارچ 2, 2026 – 07:45Main image: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 15 اکتوبر 2022 کو پیٹرول سٹیشن کے باہر صارفین کا رش (اے ایف پی)معیشتtype: newsrelated nodes: ایران جنگ: کوویڈ وبا کے بعد دنیا میں فضائی سروس کا بدترین بحران ایرانی حملے سے نو اسرائیلیوں کی موت، 3 امریکی فوجی بھی جان سے گئےسعودی عرب کی ریاض اور مشرقی علاقوں پر ایرانی حملوں کی مذمتٹرمپ کی ایران کو دھمکیوں میں کمی، تیل کی قیمتیں 3 فیصد گر گئیںSEO Title: ایران جنگ: تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہونے کا خدشہcopyright: Translator name: عبدالقیومshow related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments