لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں، ان کی کامیابی پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر اور مشعلِ راہ ہے۔



