پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز 2026 کے جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچنے کے بعد اپنے فینز سے دعائیں کرنے کا کہا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں پہنچنے کے لیے ارشد ندیم نے اپنی پہلی کوشش میں 78. 63 میٹر کی تھرو کی، جو مشکل موسمی حالات کے باوجود انہیں میڈلز کے راؤنڈ تک پہنچانے کے لیے کافی ثابت ہوئی۔ مقابلے کے دوران سامنے سے چلنے والی تیز ہوا کے باعث کوئی بھی ایتھلیٹ 84 میٹر کے خودکار کوالیفائنگ معیار تک نہ پہنچ سکا، جس کے نتیجے میں بہترین تھروز کی بنیاد پر ٹاپ 12 ایتھلیٹس کو منتخب کیا گیا۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 کے دفاعی چیمپئن ارشد ندیم نے 78. 63 میٹر کی پہلی تھرو کے ساتھ مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن پر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ان کی دوسری کوشش فاؤل رہی، جبکہ تیسری کوشش میں انہوں نے 75. 65 میٹر کی تھرو کی، تاہم پہلی تھرو ہی فائنل میں رسائی کے لیے کافی رہی۔ فائنل میں پہنچنے کے بعد ارشد ندیم نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے فینز سے دعائیں کرنے کا کہا ہے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ ’الحمد اللہ! اللہ کی مہربانی سے میں نے کامن ویلتھ گیمز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ آپ سب کے مسلسل پیار، سپورٹ اور دعاؤں کا شکریہ۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے مزید کہا کہ ’کل 8 بج کر 15 منٹ پاکستان ٹائم پر فائنل ہوگا، براہ مہربانی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘ 29 سالہ ارشد ندیم نے چار سال قبل برمنگھم میں 90. 18 میٹر کی گیمز ریکارڈ تھرو کے ذریعے پاکستان کو 1962 کے بعد ایتھلیٹکس میں پہلا کامن ویلتھ گولڈ میڈل دلایا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے 2024 پیرس اولمپکس میں 92. 97 میٹر کی اولمپک ریکارڈ تھرو کے ساتھ پاکستان کے پہلے اولمپک ایتھلیٹکس چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ارشد ندیم نے 2026 گلاسگو کامن ویلتھ گیمز کے مردوں کے جیولن تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78. 63 میٹر کی تھرو کے ساتھ مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ وہ کل فائنل میں ایک بار پھر پاکستان کے لیے اعزاز جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔‘ پاکستان نے 1954 سے اب تک ہر کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی ہے اور مجموعی طور پر 82 تمغے جیتے ہیں، جن میں 27 طلائی تمغے شامل ہیں۔ گلاسگو گیمز میں پاکستان کا 36 رکنی دستہ ایتھلیٹکس، باکسنگ، تیراکی، جمناسٹکس، جوڈو اور لان بولز کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے، جبکہ ارشد ندیم کو پاکستان کی سب سے مضبوط امید قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کوالیفائنگ راؤنڈ میں سری لنکا کے رومیش تھرنگا پاتھیراگے اور انڈیا کے سٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو ٹائٹل کے مضبوط امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کامن ویلتھ گیمز ارشد ندیم نے اپنی پہلی کوشش میں 78. 63 میٹر کی تھرو کی، جو مشکل موسمی حالات کے باوجود انہیں میڈلز کے راؤنڈ تک پہنچانے کے لیے کافی ثابت ہوئی۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعہ, جولائی 31, 2026 – 09: 00 Main image:
پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے دوران 18 ستمبر 2025 کو مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)
کھیل type: news related nodes: دبئی: ارشد ندیم کے لیے عالمی سپورٹس ایوارڈ کامن ویلتھ گیمز: ’چائے پینے کا بہانہ‘ کرکے دو پاکستانی باکسر غائب انڈین شہر احمد آباد کامن ویلتھ گیمز 2030 کی میزبانی کرے گا ارشد ندیم ورلڈ چیمپئین شپ جیولن تھرو کے فائنل سے باہر SEO Title: ’مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں‘: ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں پہنچ گئے copyright: show related homepage: Hide from Homepage



