نارتھ یارکشائر اینڈ ساؤتھ ڈرہم کرکٹ لیگ نے دھوکہ دہی کے سنگین الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب سالٹ برن کے ایک کھلاڑی پر انگلیوں سے کلک کی آواز نکال کر بلے باز کے بیٹ سے گیند لگنے کا جھوٹا تاثر دینے کا الزام عائد کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی گیند نورٹن کے بلے باز نعمان شبیر کے بیٹ کے قریب سے گزری، قریب کھڑے ایک فیلڈر نے اپنی انگلیوں سے کلک کی آواز پیدا کی، جبکہ اسی لمحے وکٹ کیپر جوش بوز نے گیند کو کیچ کر لیا۔ امپائر نے نعمان شبیر کو آؤٹ قرار دے دیا، جس پر وہ شدید مایوس نظر آئے۔ انہوں نے امپائر کو سمجھانے کی کوشش کی کہ گیند کے بیٹ سے لگنے جیسی آواز دراصل قریبی فیلڈر نے انگلیوں سے پیدا کی تھی، مگر ان کا احتجاج بے سود رہا۔ اس واقعے کی ویڈیو بعد ازاں دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئی۔ اصل سوشل میڈیا پوسٹ میں بی بی سی ٹیسٹ میچ سپیشل، سکائے سپورٹس کرکٹ اور ٹیل اینڈرز پوڈکاسٹ سمیت کئی معروف سپورٹس پلیٹ فارمز کو ٹیگ کیا گیا، جس کے شریک میزبان انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن بھی ہیں۔ @Saltburncc First slip clicks his fingers to imitate an edge, bat nowhere near it and given out. This is about the worst case of cheating I’ve ever seen in cricket. Apparently, their keeper has a huge amount of catches this season. @talkSPORT @bbctms @SkyCricket @TailendersPod pic. twitter. com/iM7lZfKF5q — Ben Mummery (@ben_mummery) July 27, 2026 پوسٹ میں لکھا گیا ’فرسٹ سلپ میں کھڑے کھلاڑی نے انگلیوں سے کلک کر کے ایسا تاثر دیا جیسے گیند بیٹ سے لگی ہو، حالانکہ گیند بیٹ کے قریب بھی نہیں گئی، پھر بھی بلے باز کو آؤٹ دے دیا گیا۔ کرکٹ میں دھوکہ دہی کی شاید یہ بدترین مثال ہے۔ بظاہر ان کے وکٹ کیپر نے اس سیزن میں غیرمعمولی تعداد میں کیچز بھی پکڑے ہیں۔‘ یہ واقعہ اس میچ کے دوران پیش آیا جس میں ڈویژن ٹو کی سرفہرست ٹیم سالٹ برن نے 159 رنز سے کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری 17 پوائنٹس تک بڑھا لی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے لیگ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’لیگ کو ہفتے کے روز ڈویژن ٹو کے ایک میچ میں مبینہ واقعات کے حوالے سے باضابطہ شکایت موصول ہوئی ہے۔ مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور جب تک مقررہ کارروائی مکمل نہیں ہو جاتی، اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔‘ اس کے بعد مزید الزامات بھی سامنے آئے۔ مڈلزبرو کی سیکنڈ الیون کے کپتان روری کاٹریل نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ ماہ سالٹ برن کے خلاف ان کی ٹیم کی 29 رنز سے شکست کے دوران بھی اسی نوعیت کی دھوکہ دہی کے دو واقعات پیش آئے تھے۔ Outrageous cheating, and just the tip of the iceberg from all that’s come out since it was exposed. Clicky Ponting (as he is now known) and various teammates at Saltburn CC, have clearly been at this shameful scam for years. Imagine doing this in local amateur cricket? Pathetic. https: //t. co/fFOusuys4u — Piers Morgan (@piersmorgan) July 28, 2026 سوشل میڈیا پر اس سکینڈل کو’کلکی پونٹنگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ معروف برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے ایکس پر لکھا ’ کلکی پونٹنگ (جیسا کہ اب اسے کہا جا رہا ہے) اور سالٹ برن کلب کے بعض ساتھی کھلاڑی بظاہر برسوں سے اس شرمناک دھوکے میں ملوث رہے ہیں۔ سوچیں، مقامی شوقیہ کرکٹ میں بھی کوئی ایسا کرے؟ انتہائی افسوسناک۔‘ اس وائرل ویڈیو نے دنیا بھر میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے، اور یہ واقعہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور امریکہ سمیت کئی ممالک کے میڈیا میں بھی نمایاں طور پر رپورٹ کیا گیا ہے۔ پریس ایسوسی ایشن نے اس معاملے پر نارتھ یارکشائر اینڈ ساؤتھ ڈرہم کرکٹ لیگ اور سالٹ برن کلب سے مؤقف لینے کی کوشش کی، جبکہ نورٹن کرکٹ کلب نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ کرکٹ برطانیہ سوشل میڈیا اس وائرل ویڈیو نے دنیا بھر میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے، اور یہ واقعہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور امریکہ سمیت کئی ممالک کے میڈیا میں بھی نمایاں طور پر رپورٹ کیا گیا ہے۔ مارک والکر جمعرات, جولائی 30, 2026 – 09: 00 Main image:
سوشل میڈیا پر اس سکینڈل کو’کلکی پونٹنگ‘ کا نام دیا گیا ہے (سکرین گریب/ سوشل میڈیا)
کرکٹ type: news related nodes: کیا حسن علی نے چیٹنگ کی؟ کھانے کے بل پر 20 ریستورانوں کو دھوکہ دینے والا شخص گرفتار کابل پریمیئر لیگ: ایک اوور میں 48 رنز کیسے بنے؟ ٹی 20: ایک اوور میں 39 رنز کا نیا عالمی ریکارڈ SEO Title: ’کلکی پونٹنگ‘ کیا ہے اور کرکٹ میں دھوکہ دہی کی بدترین مثال کیوں؟ copyright: IndependentEnglish origin url: https: //www. independent. co. uk/sport/cricket/clicky-ponting-saltburn-cc-cricket-cheating-b3023616. html show related homepage: Hide from Homepage



