برادرِ مکرم و محترم عرفان صدیقی صاحب کے مرحومین کے بارے میں لکھے کالموں کے مجموعے ”جو بچھڑ گئے“ میں ایک کالم مشہور ادبی شخصیت اور صوفی دانشور اشفاق احمد کے بارے میں بھی ہے جو اُن کی وفات پر لکھا گیا اور 9 ستمبر 2004ءکے روزنامہ ”نوائے وقت“ میں چھپا۔



