81.9 F
Pakistan
Monday, July 27, 2026
HomePoliticsپاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن...

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں ووٹنگ جاری

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں پیر کو انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے مجموعی طور پر 13 حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے جبکہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری ہے اور اس نے مارچ کی کال بھی دے رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کشمیر میں انتخابات کو مرحلہ وار کروانے کا اعلان کیا تھا اور ان کا آغاز میر پور ڈویژن سے ہوا ہے جہاں آج (پیر کو) عام تعطیل ہے۔ ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق مظفرآباد ڈویژن اور پاکستان میں مقیم پناہ گزینوں کی 12 نشستوں پر ووٹنگ 2 اگست کو کرائی جائے گی جبکہ پونچھ ڈویژن میں پولنگ 10 اگست کو ہو گی۔ حالیہ ہفتوں میں خطے کی سکیورٹی صورت حال اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کا مقصد انتخابی عمل کو محفوظ، منظم اور پرامن ماحول میں مکمل کرنا ہے۔ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں حالیہ دنوں میں مقامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پناہ گزینوں کی نشستوں اور دیگر مطالبات پر حکومت کے ساتھ شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ حکومت نے کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے چیف سیکریٹری خوشحال خان اور سیکریٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان نے اتوار کو مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ عام انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ پولنگ مٹیریل ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے 17 ہزار کے قریب سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں چاروں صوبوں کے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ راجہ محمد شکیل خان نے مزید بتایا کہ ووٹنگ کے لیے انتخابی عملے کے 22 ہزار ارکان کو تعینات کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے بھی ایک بار پھر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما عمر نذیر کشمیری نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا تھا کہ 26 جولائی کو میرپور ڈویژن سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ’مختلف علاقوں سے آنے والے قافلے راولاکوٹ پہنچ کر وہاں جاری دھرنے میں شامل ہوں گے، جبکہ 27 جولائی کو نمازِ ظہر کے بعد تمام قافلے مظفرآباد کی جانب روانہ ہوں گے۔‘ اس بارے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام نے اتوار کو انڈپینڈنٹ اردو کی نامہ نگار رمنا سعید کو بتایا تھا کہ انتظامیہ نے پیشگی کارروائیاں کی ہیں، اسی لیے توقع ہے کہ احتجاج میں لوگوں کی تعداد محدود رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر میرپور ساجد اسلم کا کہنا تھا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے لوگوں کو ووٹ نہ ڈالنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، جس کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ میں دو سے پانچ فیصد تک کمی آ سکتی ہے، تاہم کسی بڑے اثر کی توقع نہیں۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر انتخابات مظفر آباد الیکشن کمیشن انٹرنیٹ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے 17 ہزار کے قریب سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو سوموار, جولائی 27, 2026 – 10: 15 Main image:

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام انتخابات اور احتجاج کی کال کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

پاکستان type: news related nodes: کشمیر احتجاجی تحریک کے تانے بانے انڈیا سے: پاکستانی وزیر پاکستانی کشمیر میں انٹرنیٹ بند، انتخابی مہم پھر روایتی انداز میں کشمیر انتخابات پاکستان کے لیے بھی غیر معمولی: بلاول کشمیر سے متعلق انڈین وزیر دفاع کا بیان امن کو خطرے میں ڈالنے کی پالیسی: پاکستان SEO Title: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں ووٹنگ جاری copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments