78.5 F
Pakistan
Sunday, July 26, 2026
HomePoliticsامریکہ پاکستان تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں: امریکی ارکان کانگریس

امریکہ پاکستان تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں: امریکی ارکان کانگریس

امریکی کانگریس کے اراکین مائیکل بامگارٹنر اور ریان زنکی نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل سے ہفتے کو گفتگو میں انہوں نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار، خصوصاً امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔ اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس رکن مائیکل بامگارٹنر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ’مزید مضبوط ہوں گے۔‘ انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان سفارت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار اور غزہ کے حوالے سے اس کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے عوامی سطح پر روابط اور کاروباری تعلقات میں اضافے کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اب روایتی سکیورٹی تعاون سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ کانگریس رکن ریان زنکی نے بھی اسی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ’اس سے بہتر کبھی نہیں رہے۔‘ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مضبوط رابطہ موجود ہے، اور انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت اپنی مضبوط ترین سطح پر ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) امریکی ارکانِ کانگریس کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نئی پیش رفت دیکھی جا رہی ہے، جس کی نمایاں علامات بڑھتے ہوئے سفارتی رابطے، اقتصادی تعاون میں وسعت اور عوامی سطح پر تعلقات میں اضافہ ہیں۔ پاکستان نے اپنی تعمیری سفارتی کوششوں کے باعث بین الاقوامی توجہ بھی حاصل کی ہے، جن میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان روابط میں معاونت اور علاقائی امن کے اقدامات کی حمایت شامل ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے دورے کے دوران دونوں امریکی قانون سازوں نے لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کی بھرپور تاریخ، متنوع ثقافتوں، زبانوں اور نسلی ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ پاکستان کا ان کا دورہ لاہور میں ملاقاتوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہے گا۔ امریکہ پاکستان سفارت کاری امریکی کانگریس کے اراکین مائیکل بامگارٹنر اور ریان زنکی نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, جولائی 25, 2026 – 23: 00 Main image:

25 جولائی 2026: امریکی کانگریس کے اراکین مائیکل بامگارٹنر اور ریان زنکی اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل سے گفتگو کر رہے ہیں(پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل)

پاکستان type: news related nodes: سعودی امریکہ جوہری معاہدے میں اسرائیل سے تعلقات کی شرط کی تردید جبری مشقت: امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ملکوں پر 12 فیصد تک درآمدی ٹیرف عائد زرِ مبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے پاکستان کی امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی درخواست: رپورٹ SEO Title: امریکہ پاکستان تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں: امریکی ارکان کانگریس copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments