کراچی (کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر مستحکم رہی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا اور انٹر بینک میں ڈالر 277. 97 روپے سے 277. 96 روپے پر بند ہوا۔



