78.2 F
Pakistan
Sunday, July 12, 2026
HomeSportsفیفا ورلڈ کپ: ناروے اور سوئٹزرلینڈ کا سفر ختم، انگلینڈ اور آرجنٹینا...

فیفا ورلڈ کپ: ناروے اور سوئٹزرلینڈ کا سفر ختم، انگلینڈ اور آرجنٹینا سیمی فائنل میں

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے جہاں فرانس کا مقابلہ سپین سے ہوگا اور انگلینڈ کو فائنل تک رسائی کے لیے آرجنٹینا کو شکست دینا ہو گی۔ ورلڈ کپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز میں انگلینڈ نے ناروے کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا تو آرجنٹینا نے ایک سخت مقابلے کے بعد ایکسٹرا ٹائم میں سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دی۔ ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کو ناروے کا سامنا تھا جس نے 28 سال بعد ایرلنگ ہالینڈ کی بدولت عالمی مقابلے کے لیے نہ صرف کوالیفائی کیا بلکہ کوارٹر فائنل میں بھی جگہ بنائی۔ مگر کوارٹر فائنل میں ناروے کے پاس نوجوان انگلش کھلاڑی جوڈ بیلنگھم کا جواب نہیں تھا جنہوں نے پہلے ہالف کے اضافی وقت اور پھر 93ویں منٹ پر گول سکور کیے۔ ناروے کو ایرلنگ ہالینڈ سے ہی زیادہ امیدیں تھیں لیکن وہ اس میچ میں ایک بھی گول نہ کر پائے اور یہی دونوں ٹیموں کے درمیان فرق رہا۔ دوسری جانب ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں آرجنٹینا کا سوٹزرلینڈ سے مقابلہ تھا جسے ماہرین دفاعی چیمپیئن کے لیے قدرے آسان میچ قرار دے رہے تھی لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہوا، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آرجنٹینا کو جیتنے کے لیے اضافی وقت کے بھی آخری منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) آرجنٹینا نے میچ کے ابتدائی دسویں منٹ میں ہی گول کر کے برتری حاصل کر لی تھی جو 67ویں منٹ تک برقرار رہی جب ڈین انڈوئے نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس کے بعد سوئٹزرلینڈ نے میسی اور ان کی ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا اور میچ کو اضافی وقت تک لے جانے میں کامیاب رہے۔ اس موقع پر لگ رہا تھا کہ اس مقابلے کا فیصلہ پینلٹیز پر ہی ہو گا۔ مگر آرجنٹینا نے ایسا نہ ہونے دیا اور 112ویں اور پھر 120ویں منٹ میں گول کر کے جیت کو یقینی بنا دیا۔ اس طرح آرجنٹینا ایک بار پھر سیمی فائنل میں پہنچ کر فائنل پر بھی نظریں جمائے بیٹھی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ میں اب فرانس اور سپین کے درمیان پہلا سیمی فائنل 15 جولائی جبکہ آرجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل 16 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ ورلڈ کپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز میں انگلینڈ نے ناروے کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا تو آرجنٹینا نے ایک سخت مقابلے کے بعد ایکسٹرا ٹائم میں سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دی۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, جولائی 12, 2026 – 08: 45 Main image:

فیفا ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں 12 جولائی 2026 کو آرجنٹینا کے جولین ایلواریز نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف فیصلہ کن گول کیا (اے ایف پی)

فٹ بال type: news related nodes: فیفا ورلڈ کپ: بیلجیئم باہر، سپین سیمی فائنل میں ہمیں ’دھوکے‘ سے ہرایا، شاید وہ میسی کو رکھنا چاہتے تھے: مصری کوچ فیفا ورلڈ کپ: فرانس مراکش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا SEO Title: فیفا ورلڈ کپ: ناروے اور سوئٹزرلینڈ کا سفر ختم، انگلینڈ اور آرجنٹینا سیمی فائنل میں copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments