88.7 F
Pakistan
Sunday, July 12, 2026
HomeSportsبری پرفارمنس کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم ٹریفک جام میں بھی پھنس...

بری پرفارمنس کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم ٹریفک جام میں بھی پھنس گئی

انڈین کرکٹ ٹیم کو برطانیہ کے مشکل دورے میں ہفتے کو اس وقت ایک اور رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ٹریفک جام کے باعث انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل کے لیے ساؤتھمپٹن کے میدان میں تاخیر سے پہنچی۔ شریاس ایئر کی قیادت میں انڈین ٹیم ٹاس کے مقررہ وقت سے پانچ منٹ بعد گراؤنڈ پہنچی، جس پر حکام نے کھلاڑیوں کو وارم اپ کا موقع دینے کے لیے میچ کا آغاز مؤخر کر دیا۔ یوں کھیل مقررہ وقت سے 30 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) یہ تاخیر اس دورے کی تازہ ترین مشکل تھی جو موجودہ ٹی20 عالمی چیمپیئن کے لیے اب تک مایوس کن ثابت ہوا ہے۔ انڈین ٹیم انگلینڈ پہنچنے سے قبل آئرلینڈ کے خلاف اپنی تاریخ کی پہلی ٹی20 شکست اور پہلی ہی ٹی20 سیریز میں ناکامی کا سامنا کر چکی ہے، جہاں اسے بیلفاسٹ میں دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد انڈیا انگلینڈ کے خلاف ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا ہے اور پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 سے پیچھے ہے جبکہ پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔ شریاس ئیر نے کہا ’میری ذاتی رائے میں ہم نے اس سیریز میں تقریباً ہر طرح کی صورتحال دیکھ لی ہے اور اس سے پہلے والی سیریز میں بھی۔ اس لیے یہ ایک اور چیلنج ہے، ایک اور نیا دن۔‘ انڈیا انگلینڈ انڈین ٹیم کے ٹریفک جام میں پھنسنے کی وجہ سے ٹی 20 سیریز کا آخری میچ 30 منٹ دیر سے شروع ہوا۔ روئٹرز ہفتہ, جولائی 11, 2026 – 22: 00 Main image:

انڈیا کی ٹیم 11 جولائ،ی 2026 کو ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اتر رہی ہے (اے ایف پی)

کرکٹ type: news related nodes: ویبھو سوریہ ونشی کا ’تاریخی‘ ڈیبیو: سچن ٹنڈولکر کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کے لیے پاکستان، سعودی شراکت داری آئرلینڈ نے انڈیا کو تاریخی شکست دینے کے اگلے روز ہی کوچ بدل لیا سٹوکس نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی SEO Title: بری پرفارمنس کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم ٹریفک جام میں بھی پھنس گئی copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments