92.4 F
Pakistan
Friday, July 10, 2026
HomeBusinessفیفا ورلڈ کپ: امریکہ اور پرتگال کی ہار کے بعد ٹکٹوں کی...

فیفا ورلڈ کپ: امریکہ اور پرتگال کی ہار کے بعد ٹکٹوں کی ’قیمتوں میں 60 فیصد کمی‘

فیفا ورلڈ کپ اب اپنے آخری مراحل میں ہے اور بس آٹھ ٹیمیں ہی رہ گئی ہیں، مگر اچانک سے ٹورنامنٹ کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کمی دیکھی جا رہی ہے۔ فوربز کے مطابق ایسا امریکہ اور پرتگال کے ورلڈ کپ باہر ہونے کے بعد ہوا ہے۔ اسی طرح سیٹ پک کے مطابق گذشتہ ایک دن میں کوارٹر فائنل کے ٹکٹوں کی اوسط ابتدائی قیمت میں 31. 5 فیصد جبکہ گذشتہ تین دن میں 50. 4 فیصد کمی آئی ہے۔ ری سیل مارکیٹ میں دستیاب ٹکٹوں کی تعداد بھی بڑھ کر 49, 415 ہو گئی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر یہ تعداد 28, 285 تھی۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور پرتگال کی راؤنڈ آف 16 میں اپنے اپنے میچوں میں شکست کے بعد لاس اینجلس کے قریب ہونے والے کوارٹر فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتیں ری سیل مارکیٹ میں تیزی سے گر گئی ہیں۔ ٹک پک نامی ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو ہونے والے اس میچ کی ٹکٹ کی کم از کم قیمت 2, 950 ڈالر سے کم ہو کر تقریباً 1, 200 ڈالر رہ گئی ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب امریکہ بیلجیم کے ہاتھوں سیئٹل میں 4-1 سے شکست کھا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔ دوسری جانب سپین نے پرتگال کو 1-0 سے شکست دے کر کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا اختتام کر دیا، جس کے باعث لاس اینجلس میں ہونے والے کوارٹر فائنل کی کشش بھی نمایاں طور پر کم ہو گئی۔ اگر امریکہ اور پرتگال آمنے سامنے ہوتے تو ٹکٹوں کی قیمتیں کہیں زیادہ ہونے کا امکان تھا۔ ٹک پک کے مطابق فرانس اور مراکش کے درمیان جمعرات کو فاکسبرو، میساچوسٹس میں کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل اس مرحلے کا سب سے سستا میچ ہے، جہاں ٹکٹوں کی ابتدائی قیمت 989 ڈالر ہے۔ ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت منگل کی سہ پہر تک 9, 346 ڈالر ریکارڈ کی گئی، تاہم فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے مطابق اس میں مزید تبدیلی آ سکتی ہے۔ فائنل 19 جولائی کو نیو جرسی میں کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بکس کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے کی دوڑ میں فرانس سب سے مضبوط امیدوار ہے، جس کے بعد سپین، ارجنٹینا اور انگلینڈ کا نمبر آتا ہے۔ رواں سال کا ورلڈ کپ ٹکٹوں کے لحاظ سے تاریخ کا سب سے مہنگا ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ابتدائی ٹکٹوں کی قیمتیں گذشتہ ورلڈ کپ مقابلوں کے مقابلے میں سات گنا تک زیادہ رہی ہیں۔ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ امریکہ فوربز کی رپورٹ کے مطابق ری سیل مارکیٹ میں دستیاب ٹکٹوں کی تعداد بھی بڑھ کر 49, 415 ہو گئی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر یہ تعداد 28, 285 تھی۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعرات, جولائی 9, 2026 – 11: 00 Main image:

فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں سپین سے ہارنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو غمگین ہو گئے (اے ایف پی)

فٹ بال type: news related nodes: کرسٹیانو رونالڈو اور ورلڈ کپ کے میزبان امریکہ کی امیدیں ختم ہمیں ’دھوکے‘ سے ہرایا، شاید وہ میسی کو رکھنا چاہتے تھے: مصری کوچ ٹرمپ کی ’کال‘ پر فیفا کا یوٹرن، امریکی کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت SEO Title: فیفا ورلڈ کپ: امریکہ اور پرتگال کی ہار کے بعد ٹکٹوں کی ’قیمتوں میں 60 فیصد کمی‘ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments