79.3 F
Pakistan
Monday, July 6, 2026
HomePoliticsنیتن یاہو جانتے ہیں کہ باس کون ہے: ٹرمپ کی ایکسیوس سے...

نیتن یاہو جانتے ہیں کہ باس کون ہے: ٹرمپ کی ایکسیوس سے گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جانتے ہیں کہ ’ہمارے تعلقات میں اصل باس کون ہے۔‘ یہ بات صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کو دیے ایک مختصر انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے سے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو آئندہ ہفتے ہی وائٹ ہاؤس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ یہ ممکنہ ملاقات ایسے وقت میں متوقع ہے جب دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے خلاف فروری کے آخر میں شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر اختلافات کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ ایکسیوس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ (نیتن یاہو) جانتے ہیں کہ باس کون ہے۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ایک اسرائیلی عہدیدار نےبھی ایکسیوس کو بتایا کہ آئندہ ہفتے یہ دورہ ممکنہ طور پر ہوگا، کیونکہ ٹرمپ 7 اور 8 جولائی کو نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی جائیں گے۔ اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ ’ممکن ہے ملاقات اس کے اگلے ہفتے ہو۔‘ نیتن یاہو کے دفتر نے بھی تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جمعہ کو ٹیلیفون پر بات ہوئی، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہ جلد ہی امریکہ میں ملاقات کریں گے۔ امریکہ اسرائیل کا قریبی اتحادی ہے، تاہم حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں پر نیتن یاہو کو عوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا، کیونکہ ان کے بقول ان کارروائیوں سے ایران کے ساتھ جاری امن مذاکرات متاثر ہوئے۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی آخری ملاقات 11 فروری کو واشنگٹن میں ہوئی تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو امریکہ اسرائیل ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ ایگزیوس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ (نیتن یاہو) جانتے ہیں کہ باس کون ہے۔‘ اے ایف پی اتوار, جولائی 5, 2026 – 11: 15 Main image:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 29 دسمبر 2025 کو فلوریڈا میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد مصافحہ کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

امریکہ type: news related nodes: نیتن یاہو کو یہ حملہ کیوں کرنا تھا؟ اب دستخطوں میں تاخیر ہوگی: ٹرمپ نتن یاہو مشرق وسطیٰ کا ’ولن‘ ٹرمپ کی سرزنش اور لیک فون کال سے نتن یاہو کو سیاسی دھچکا SEO Title: نیتن یاہو جانتے ہیں کہ باس کون ہے: ٹرمپ کی ایکسیوس سے گفتگو copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments