78.7 F
Pakistan
Thursday, July 2, 2026
HomeCrimeامریکہ: 1454 فٹ بلند عمارت پر ’شادی کی پیشکش‘، روسی کلائمبر گرفتار

امریکہ: 1454 فٹ بلند عمارت پر ’شادی کی پیشکش‘، روسی کلائمبر گرفتار

بدھ کی دوپہر امریکہ میں ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر چڑھنے اور اس تاریخی عمارت پر نصب انٹینا کی چوٹی پر بینر لہرانے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوپہر کے قریب نیویارک سٹی پولیس اور عمارت کا حفاظتی عملہ مڈ ٹاؤن مین ہٹن کے مذکورہ مقام پر پہنچے۔ اس دوران ہیلی کاپٹر عمارت کے گرد چکر لگاتے رہے۔ دیکھنے والوں نے 1454 فٹ اونچی عمارت کی چوٹی کے قریب ان افراد کو ایک بڑے بینر کے ساتھ دیکھا جس پر لکھا تھا، ’جب محبت کی طاقت، طاقت کی محبت پر غالب آ جائے گی تو دنیا میں امن قائم ہو جائے گا۔‘ عمارت پر چڑھنے والے ان افراد نے انسٹاگرام پر اپنی شناخت 33 سالہ انجیلا نکولاؤ اور 32 سالہ وانیا بیرکس کے طور پر کرائی ہے۔ وہ چھتوں پر چڑھنے والے معروف کلائمبرز اور نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم ’سکائی واکرز: اے لو سٹوری‘ کے سٹارز ہیں۔ بظاہر اس سٹنٹ کا اختتام نکولاؤ اور بیرکس کے درمیان شادی کی پیشکش پر ہوا۔ اس جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ اپ ڈیٹ پوسٹ کر کے اپنی منگنی کی تصدیق کی۔ اس پوسٹ میں ایک تصویر شامل تھی جس میں بیرکس گھٹنے کے بل بیٹھے ہیں، ایک اور تصویر میں نکولاؤ شہر کی سکائی لائن کے سامنے اپنا ہاتھ بڑھائے منگنی کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں اور ایک تصویر میں ان کے ہاتھ ایک دوسرے میں پیوست ہیں۔ گرفتاری سے قبل نکولاؤ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس چڑھائی کو ریکارڈ کیا اور فلک بوس عمارت کی چوٹی سے اپنی سٹوری کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں مین ہٹن کے مناظر دکھائے گئے تھے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ان کی سٹوری پر بعد میں کی گئی ایک پوسٹ میں زمین پر موجود ایک دیکھنے والے کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو شامل تھی، جس میں انہیں عمارت کے بالائی حصے سے ہاتھ ہلاتے ہوئے دکھایا گیا۔ نکولاؤ اور بیرکس ’روف ٹاپنگ‘ کرنے والے دنیا کے نمایاں ترین افراد میں شامل ہیں، جو ایک انتہائی خطرناک سرگرمی ہے جس میں کلائمبرز ہارنس یا حفاظتی سامان کے بغیر غیر قانونی طور پر فلک بوس عمارتوں، تعمیراتی کرینوں اور یادگاروں پر چڑھتے ہیں تاکہ سوشل میڈیا کے لیے تصاویر اور ویڈیوز بنا سکیں۔ انفرادی طور پر اور ایک جوڑے کی حیثیت سے، ماسکو میں پیدا ہونے والے ان جان بازوں نے یورپ اور ایشیا بھر میں سخت ترین سکیورٹی والی چند عمارتوں میں کامیابی کے ساتھ داخل ہو کر عالمی سطح پر اپنے مداحوں کی ایک بڑی تعداد بنائی۔ خاتون کے ساتھ مل کر کام کرنے سے پہلے، بیرکس نے پیرس میں ایفل ٹاور، بارسلونا میں ساگراڈا فیمیلیا اور چین میں شنگھائی ٹاور جیسی مشہور عمارتوں پر چڑھ کر شہرت سمیٹی۔ ان دونوں نے پہلی بار 2016 میں چین کے شہر تیانجن میں گولڈن فنانس 117 فلک بوس عمارت پر چڑھنے کے لیے اشتراک کیا۔ امریکہ پروپوزل شادی برطانوی جوڑا عمارت جوڑے کو 1454 فٹ بلند امپائر سٹیٹ بلڈنگ کی چوٹی پر موجود جوڑے بڑے بینر کے ساتھ دیکھا گیا جس پر لکھا تھا کہ ’جب محبت کی طاقت، طاقت کی محبت پر غالب آ جائے گی تو دنیا میں امن قائم ہو جائے گا۔‘ جیسمن فرنانڈیز جمعرات, جولائی 2, 2026 – 10: 45 Main image:

ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ نیویارک کی چوٹی پر دو افراد بینر لہرا رہے ہیں۔ یہ تصویر یکم جولائی 2026 کو ایک ویڈیو سے لی گئی (روئٹرز)

امریکہ jw id: tHKWmv9f type: video related nodes: پشاور اور نیویارک کو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ خوش آئند: گورنر کنڈی پیار محبت کے انسٹاگرامی مسائل بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا، حکام خاموش: روئٹرز انگلش فٹ بال ٹیم کا سامان چوری کرنے والے دو ملزم گرفتار SEO Title: امریکہ: 1454 فٹ بلند عمارت پر ’شادی کی پیشکش‘، روسی کلائمبر گرفتار copyright: IndependentEnglish origin url: https: //www. independent. co. uk/news/world/americas/empire-state-building-people-protest-banner-nyc-b3006972. html show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments