80.9 F
Pakistan
Wednesday, July 1, 2026
HomeSportsفٹ بال ورلڈ کپ: فرانس، میکسکیو اور ناروے کی راؤنڈ 16 میں...

فٹ بال ورلڈ کپ: فرانس، میکسکیو اور ناروے کی راؤنڈ 16 میں انٹری

فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں فرانس، میکسیکو اور ناروے نے اپنے میچ جیت کر راؤنڈ 16 تک رسائی حاصل کر لی۔ منگل کو کھیلے گئے میچ میں فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے نے اپنی شاندار گول سکورنگ فارم برقرار رکھتے ہوئے سویڈن کے خلاف دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کے اگلے پڑاؤ تک پہنچا دیا، جبکہ ناروے اور میکسیکو نے بھی ناک آؤٹ مرحلے کے اپنے ابتدائی میچ جیت لیے۔ نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے سویڈن کو 0-3 سے شکست دی۔ ایمباپے نے دو گول سکور کیے جبکہ ایک گول بریڈلی بارکولا نے کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ایمباپے لیونل میسی کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں، دونوں کے نام 6، 6 گول ہیں۔ ایمباپے کے کیریئر میں ورلڈ کپ کے مقابلوں میں گولوں کی تعداد 18 میچز میں 18 ہو گئی ہے، جو لیونل میسی کے 19 گولوں کے ریکارڈ سے صرف ایک گول کم ہے۔ فرانس کو پہلے ہاف میں سویڈن کی مزاحمت کا سامنا رہا، تاہم ہاف ٹائم سے عین قبل ایمباپے نے شاندار انفرادی کوشش سے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں بھی فرانس نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور کامیابی اپنے نام کی۔ دوسری جانب میکسیکو نے اپنے تاریخی ازٹیکا سٹیڈیم میں ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں 40 سالہ جمود توڑ دیا۔ خراب موسمی حالات کے باعث میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، لیکن آغاز کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے مسلسل حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ جولیان کوئنونیس نے پہلے ہاف کے وسط میں زبردست گول کر کے میکسیکو کو برتری دلائی، جبکہ بعد میں انہوں نے راؤل جمنیز کے گول میں بھی معاونت کی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) وقفے کے بعد ایکواڈور نے واپسی کی کوشش کی، تاہم میکسیکو نے کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور کامیابی حاصل کر لی۔ یہ میکسیکو کی ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں 1986 کے بعد پہلی فتح ہے، جب اس نے آخری بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی۔ منگل کو اس سے قبل شاندار فارم میں موجود مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے آئیوری کوسٹ کے خلاف 2-1 کی فتح میں فیصلہ کن گول کر کے ناروے کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں ناک آؤٹ مرحلے کی پہلی کامیابی دلائی۔ ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں واقع اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے 86ویں منٹ میں فاتحانہ گول سکور کیا اور آئیوری کوسٹ کی واپسی کی امیدوں کا خاتمہ کر دیا۔ اس سے قبل ناروے کی جانب سے انتونیو نوسا نے پہلا گول کیا تھا، تاہم افریقی ٹیم کی طرف سے اماد دیالو نے برابر کا گول کر دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں ہالینڈ نے گول کر کے ناروے کو فتح دلا دی۔ ناروے، جو 1938 اور 1998 میں اپنے دونوں سابقہ افتتاحی ناک آؤٹ میچز ہار چکا تھا، اب ٹاپ 16 مرحلے میں اتوار کو برازیل کا سامنا کرے گا، اس میچ کی فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لے گی۔ فٹ بال ورلڈ کپ 2026 فرانس میکسیکو ناروے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں فرانس، میکسیکو اور ناروے نے اپنے میچ جیت کر راؤنڈ 16 تک رسائی حاصل کر لی۔ اے ایف پی بدھ, جولائی 1, 2026 – 10: 30 Main image:

فرانس کے فارورڈ کیلیان ایمباپے 30 جون 2026 کو ایسٹ ردرفورڈ کے نیویارک/نیو جرسی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے میچ کے دوران سویڈن کے گول کیپر جیکب وائیڈیل زیٹرسٹروم کے خلاف اپنی ٹیم کا تیسرا گول سکور کر رہے ہیں(تصویر: چارلی ٹریبالیو / اے ایف پی)

فٹ بال type: news related nodes: جرمنی، جاپان اور نیدرلینڈز فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر تقسیمِ ہند کے بعد سیالکوٹ کی فٹ بال صنعت کیسے دوبارہ کھڑی ہوئی؟ فٹ بال ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ، کینیڈا اور بوسنیا نے تاریخ رقم کر دی دنیا کی بہترین ملازمت؟ فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کی تنخواہ 50 ہزار ڈالر SEO Title: فٹ بال ورلڈ کپ: فرانس، میکسکیو اور ناروے کی راؤنڈ 16 میں انٹری copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments