82.5 F
Pakistan
Sunday, June 28, 2026
HomeCrimeکراچی میں رینجرز کیمپ پر جماعت الحرار کے دہشتگردوں کا حملہ؛ تین...

کراچی میں رینجرز کیمپ پر جماعت الحرار کے دہشتگردوں کا حملہ؛ تین اہلکار شہید

کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ایک کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ تاہم، اس کارروائی کے دوران تین رینجرز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ تین دہشتگرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 جون بروز ہفتہ بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشتگردوں نے یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کے قریب واقع رینجرز کیمپ پر حملے کی کوشش کی۔ دہشتگرد ایک دھماکہ کرنے کے بعد کیمپ کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہاں تعینات رینجرز کے بہادر جوانوں نے بنا وقت ضائع کیے انتہائی پھرتی سے جوابی کارروائی کی اور ان کا یہ ارادہ مٹی میں ملا دیا۔ اس شدید مقابلے کے دوران تین حملہ آور موقع پر ہی مارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آڑ کے مطابق، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہونے والا دہشتگرد افغان شہری ہے، جس سے اب سیکیورٹی ادارے مزید پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ اس مقابلے میں وطن عزیز کے تین رینجرز اہلکار شہید ہو گئے جبکہ چار جوان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور وہاں چھپے ہوئے مزید ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ علاقے کو پوری طرح محفوظ بنایا جا سکے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے نام سے چلنے والے آپریشن کے تحت دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے شہداء کے خون کا ایک ایک قطرے کا حساب لے گا اور اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ اس افسوسناک واقعے پر آرمی چیف نے شہید ہونے والے رینجرز جوانوں کے پسماندگان اور گھر والوں سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے پیغام میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں کی قربانیاں پوری قوم کے پختہ ارادے اور عزم کی علامت ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فورسز چین سے نہیں بیٹھیں گی اور ان شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments