76.1 F
Pakistan
Thursday, June 25, 2026
HomeCrimeبھارتی طیارہ پاکستان میں گھس گیا

بھارتی طیارہ پاکستان میں گھس گیا

(ویب ڈیسک) بھارتی طیارہ پاکستان میں گھس گیا۔ پاکستان کے ایوی ایشن حکام بھارتی طیارے کی آمد سے پیشگی باخبر ہو گئے۔ طیارہ کچھ دیر بعد بھارت کی حدود میں واپس چلا گیا۔ ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اور پھر کچھ دیر پاکستان کی فضائی حدود میں رہنے کے بعد واپس چلا گیا۔ پاکستان کے حکام نے پاکستانی حدود مین آنے والے طیارے پر مسلسل نطر رکھی۔ ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ بائیس جون کو پیر کے روز، ایئر انڈیا کی کمرشل فلائٹ AI-479 امرتسر ائیرپورٹ پر ٹیکنیکل مسئلے کی وجہ سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھس گئی تھی۔ یہ ایئر انڈیا کا ایک ایئربس طیارہ تھا جو نئی دہلی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑا تھا اور پنجاب کے شہر امرتسر آ رہا تھا۔ موسم کی خرابی اور دوسرے طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کے واقعے کے بعد امرتسر ائیرپورٹ کے رن وے کا معائنہ کیا جا رہا تھا۔ اس وقت ہی اس ائیر بس کو بھی لینڈ کرنا تھا۔ امرتسر ائیر پورٹ پر رن وے کے معائنے کی وجہ سے اپروچ کے دوران طیارے کو ائیر پورٹ ٹریفک کنترول نے اس جانب مڑنے کا حکم دے دیا جدھر آگے آ کر پاکستان کی سرحد ہے۔ بھارت اور پاکستان کی زمین پر سرحدوں کے اطراف بفر فضائی زون ہے جہاں دونوں ممالک کے طیارے نہیں جاتے۔ امرتسر ائیرپورٹ سے طیارے کو بفر فضائی حدود میں مڑنے کا کہا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ جب ائیر انڈیا کے اس طیارے نے ریڈار ویکٹرنگ کے دوران اپروچ شروع کی تو وہ پاکستان کی فضا میں گھس آیا۔ اس عمل کی طیارے کی جانب سے پہلے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تاہم اچانک یہ اطلاع دی گئی کہ مسافر طیارہ پاکستان کی حدود میں آنے پر مجبور ہے۔ مسافروں سے بھرا یہ طیارہ کچھ وقت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود میں موجود رہا۔ یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی، بمشکل ایک قبرستان میں دفن کیا گیا اس واقعے سے پہلے پاکستان کے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ٹیکنیکل مجبوری کے متعلق بتا کر درخواست کی گئی تھی اس لئے پاکستان میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ طیارے کی پاکستانی فضائی حدود میں موجودگی کے دوران ائیر ٹریفک کنٹرول اور عسکری اداروں کے ریڈار مسلسل اس پر نظر رکھے رہے۔ اور پھر طیارہ بھارت کی فضائی حدود مین واپس چلا گیا اور امرتسر ائیرپورٹ کی بجائے نئی دہلی واپس چلا گیا اور دہلی میں بحفاظت لینڈ کر گیا۔

Read full story on 24 News Digital Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments