پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی جدید سیف سٹی نظام کے ذریعے کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تھرمل کیمروں اور پولیس اہلکاروں کے باڈی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔



