81.6 F
Pakistan
Wednesday, June 24, 2026
HomePoliticsوزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کی دعوت پر آئندہ ہفتے تہران...

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کی دعوت پر آئندہ ہفتے تہران جانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی دعوت پر اگلے ہفتے تہران جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں اور دونوں قوموں کے دکھ سکھ مشترک ہیں۔ انہوں نے خطے میں حالیہ جنگ کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع پورے خطے اور اس سے باہر بھی پھیل سکتا تھا، تاہم مذاکرات کے آغاز سے امن کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام مذہب، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت اور رہنمائی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے مشکل حالات میں جس اتحاد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں ایرانی وفد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی خوشی ہماری خوشی اور آپ کا غم ہمارا غم ہے۔ ایران کا نقصان ہمارا نقصان ہے۔‘

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments