75.4 F
Pakistan
Tuesday, June 23, 2026
HomeSportsفٹ بال سٹیڈیم میں 90 منٹ تک بت بنا کانگو کا ’لوممبا...

فٹ بال سٹیڈیم میں 90 منٹ تک بت بنا کانگو کا ’لوممبا زندہ ہے‘

جب پورا فٹ بال سٹیڈیم میچ کے دوران شور سے گونج رہا ہوتا ہے، تب ایک شخص 90 منٹ تک بت بن کر خاموش کھڑا رہتا ہے۔ لیکن کیوں؟ یہ مشیل کوکا مبولادینگا ہیں، جنہیں کانگو میں لوگ ’لوممبا زندہ ہے‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ جب ہزاروں لوگ سٹیڈیم میں اپنی فیورٹ ٹیم کی سپورٹ میں مصروف ہوتے ہیں، تب مشیل ایک پلیٹ فارم پر چڑھتے ہیں، ایک ہاتھ اوپر کرتے ہیں اور مجسمے کی طرح بالکل ساکت کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ سب وہ کانگو کے قومی ہیرو پیٹریس لوممبا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ لوممبا آزادی کے بعد کانگو کے پہلے وزیر اعظم تھے، جنہیں 1961 میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اسی لیے مشیل کانگو کے مرکز کنشاسا میں موجود لوممبا کے مشہور مجسمے کی نقل کرتے ہیں۔ وہی سوٹ، وہی چشمہ، وہی بلند ہاتھ اور وہی سنجیدہ انداز۔ مشیل کا ماننا ہے کہ ان کی یہ خاموشی اور ثابت قدمی ٹیم کو حوصلہ دیتی ہے۔ آج وہ صرف ایک فٹ بال فین نہیں، بلکہ کانگو کے آفیشل ورلڈ کپ وفد کا حصہ بھی بن چکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس دن میچ نہ ہو، تب وہ 30 سے 40 منٹ تک ایک جگہ ساکت کھڑے رہنے کی پریکٹس کرتے ہیں۔ صرف اس لیے کہ میچ کے دن وہ اپنے ہیرو کی یاد کو زندہ رکھ سکیں۔ سٹیڈیم فٹ بال فٹ بال ورلڈ کپ کانگو بت مشیل کا ماننا ہے کہ ان کی یہ خاموشی اور ثابت قدمی ٹیم کو حوصلہ دیتی ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو منگل, جون 23, 2026 – 10: 15 Main image:

یہ مشیل کوکا مبولادینگا ہیں، جنہیں کانگو میں لوگ ’لوممبا زندہ ہے‘ کے نام سے جانتے ہیں (اے ایف پی)

فٹ بال jw id: l1QdpZqh type: video related nodes: ملالہ فنڈ: غزہ، سوڈان، کانگو میں تعلیم نسواں کے لیے 3 لاکھ ڈالر امداد فٹ بال ورلڈ کپ کے جنون میں مبتلا رات بھر جاگتا لیاری فیفا نے خاموشی سے ورلڈ کپ سٹیڈیمز کے لوگو مٹا دیے قذافی اور ملتان کرکٹ سٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیسا ہے؟ SEO Title: فٹ بال سٹیڈیم میں 90 منٹ تک بت بنا کانگو کا ’لوممبا زندہ ہے‘ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments