وفاقی حکومت نے 31 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 91 کھرب 71 ارب سے زائد کے 125 مطالبات زر منظور کر لیے۔ وزارتوں کے بجٹ پر اپوزیشن کی 307 کٹوتی کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں جس کے بعد تین وزارتوں کا بجٹ کل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔



