75 F
Pakistan
Monday, June 22, 2026
HomeCrimeسوراب: ایس پی ہاؤس پر حملہ، گاڑیوں اور کمروں کو نذر آتش...

سوراب: ایس پی ہاؤس پر حملہ، گاڑیوں اور کمروں کو نذر آتش کر دیا گیا

بلوچستان میں ہفتے اور اتوار کو عسکریت پسندی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن میں سوراب میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایس پی ہاؤس پر حملہ کر دیا اور سرکاری گاڑیوں اور رہائشی کمروں کو نذر آتش کرنا شامل ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے معاون بابر یوسفزئی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب متعدد افراد، جو جدید اسلحے سے مسلح تھے، سوراب شہر میں داخل ہو گئے۔ مسلح افراد نے توڑ پھوڑ کے بعد ایس پی کے دفتر اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ سکیورٹی فورسز کے شہر میں داخل ہونے پر مسلح افراد فرار ہو گئے۔ قلات میں گذشتہ شب کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وکیل ملک زرک خان اور اس کے ساتھی شدید زخمی ہو گئے، جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بابر یوسفزئی نے بتایا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ اتوار کو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما الونڈکانی بگٹی جان قتل کر دیے گئے۔ مقتول چیف منسٹر بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی رستم بگٹی کے والد تھے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔ رکن اسمبلی زرین خان مگسی نے بتایا کہ ہفتے کو مسلح افراد نے جھل مگسی میں گورنر ہاؤس کے سب آفس پر دھاوا بولا اور عمارت کے ساتھ موجود گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ مسلح افراد جاتے ہوئے ڈی ایس پی کے بھانجے سمیت دو افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی افراد کی بازیابی کی ہدایت کی ہے۔ ہفتے کو کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسلح افراد نے نوشکی کے قریب روڈ بلاک کر کے ایران سے ایل پی جی گیس سپلائی کرنے والے دو باؤزرز پر فائرنگ کر دی، جس سے دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ مسلح افراد بعد میں مقامی پہاڑوں کی جانب فرار ہو گئے۔ بلوچستان، جس کی سرحدیں ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں، گذشتہ کئی دہائیوں سے علیحدگی پسندی کا سامنا کر رہا ہے جس میں سکیورٹی فورسز، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور شہریوں پر حملے شامل ہیں۔ پاکستان نے حالیہ دنوں میں علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔ بلوچستان عسکریت پسندی حملے اموات اغوا بلوچستان میں ہفتے اور اتوار کو عسکریت پسندی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جن میں مختلف اضلاع میں حملے، فائرنگ، اغوا اور سرکاری املاک کو نذر آتش کیے جانے کے واقعات شامل ہیں۔ محمد عیسیٰ اتوار, جون 21, 2026 – 17: 30 Main image:

یکم فروری 2026 کو لی گئی اس تصویر میں کوئٹہ کے مضافات میں بلوچ علیحدگی پسندوں کے حملے کے ایک دن بعد نذرِ آتش کیے گئے ایک پولیس سٹیشن کے اندر جلی ہوئی گاڑیوں کے پاس ایک شخص کھڑا ہے (اے ایف پی)

پاکستان type: news related nodes: کوئٹہ ٹرین دھماکہ بلوچستان میں عسکریت پسندی کا بدلتا انداز اپیکس کمیٹی کا بلوچستان میں سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے: پاکستان بلوچستان: ٹرین ہائی جیک کرنے والی تنظیم بی ایل اے کون ہے؟ SEO Title: سوراب: ایس پی ہاؤس پر حملہ، گاڑیوں اور کمروں کو نذر آتش کر دیا گیا copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments