70.4 F
Pakistan
Sunday, June 21, 2026
HomeCrimeبنوں میں یکے بعد دیگر دو دھماکے، سات افراد جان سے گئے:...

بنوں میں یکے بعد دیگر دو دھماکے، سات افراد جان سے گئے: پولیس

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کے مطابق ہفتے کو یکے بعد دیگرے ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں سات افراد جان سے گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بنوں یاسر آفریدی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھماکے بنوں میں احمد زئی کی حدود میں واقع نیم قبائلی علاقے برغنتو میں ہوئے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ڈی پی او کے مطابق: ’پہلا دھماکہ سواریوں سے بھری ایک ڈاٹسن گاڑی کے قریب ہوا، جس میں ہاتھی خیل قوم کے افراد سوار تھے۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ امدادی گاڑی کو دوسرے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔‘ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او یاسر آفریدی کے مطابق سکیورٹی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ بنوں عمومی طور پر خیبر پختونخوا کے شدت پسندی سے متاثرہ اضلاع میں شامل ہے جہاں ماضی میں عسکریت پسندوں نے متعدد حملے کیے ہیں۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق بنوں میں وزیرستان کے بعد عسکریت پسندوں کی جانب سے سب سے زیادہ حملے ہوئے ہیں، جن میں مختلف تھانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہاتھی خیل قبیلے نے علاقے میں عسکریت پسندی کے خلاف امن کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جبکہ ماضی میں متعدد مواقع پر دہشت گردوں اور قبیلے کے افراد کے درمیان جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔ بنوں خیبر پختونخوا دھماکہ ڈی پی او کے مطابق پہلا دھماکہ سواریوں سے بھری ایک ڈاٹسن گاڑی کے قریب ہوا اور جب دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تو امدادی گاڑی کو دوسرے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ لائبہ حُسن ہفتہ, جون 20, 2026 – 10: 30 Main image:

پاکستانی سکیورٹی اہلکار 12 ستمبر 2024 کو بنوں میں ایک احتجاج کے دوران اس ایمبولینس کے گرد جمع ہیں جس میں ایک حملے میں جان سے جانے والے پولیس اہلکار کی میت موجود ہے (کریم اللہ / اے ایف پی)

پاکستان type: news related nodes: بنوں: فتح خیل پولیس چوکی کو بار بار حملوں کا نشانہ کیوں بنایا گیا؟ بنوں پولیس پر حملہ، افغان ناظم الامور کی پاکستانی دفتر خارجہ طلبی بنوں میں دو مرتبہ بم حملوں کا ہدف بننے والے گھر کی کہانی بنوں میں آپریشن، 8 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے: پولیس SEO Title: بنوں میں یکے بعد دیگر دو دھماکے، سات افراد جان سے گئے: پولیس copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments