وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا جمعے کو جنیوا کا مجوزہ دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے انڈپینڈنٹ اردو کو مزید بتایا کہ ’امریکہ اور ایران کے صدور کے دستخط کے بعد، اور پھر بطور ثالث وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دستخط کے ساتھ، آج صبح معاہدے پر ریموٹ طریقے سے دستخط مکمل ہو گئے ہیں، جس کے باعث کل کی طے شدہ تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔‘ اس سے قبل شہباز شریف کو آج ایران اور امریکہ کے درمیاں ’اسلام آباد مفاہمت کی داشت‘ پر دستخط کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا۔ تاہم جمعرات کو ہی وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے۔ اس مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو فرانس میں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقعے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے جبکہ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ تصویر میں صدر مسعود پزشکیان کو مفاہمت کی یادداشت کی دستخط شدہ دستاویز تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ شہباز شریف اور مسعود پزشکیان کا رابطہ بعد ازاں جمعرات کو ہی وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ اسلام آباد امن معاہدے کے بعد دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق یہ رابطہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ تھا، جو تیس منٹ سے زائد جاری رہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر، قیادت اور عوام کو تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں امن کے قیام اور ایران کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ Islamabad: 18 June 2026. Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from His Excellency Dr. Masoud Pezeshkian, President of the Islamic Republic of Iran, this afternoon, that lasted over thirty minutes. This was the first contact between the two leaders. .. pic. twitter. com/ukkFWYy975 — Prime Minister’s Office (@PakPMO) June 18, 2026 انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا۔ وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے امن معاہدے پر دستخط کے فیصلے کو سراہتے ہوئے آئندہ مذاکراتی مرحلے میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان بطور برادر اور ہمسایہ ملک ہر سطح پر ایران کی حمایت جاری رکھے گا۔ دوسری جانب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ثالثی کے عمل میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا، جسے ایران ہمیشہ یاد رکھے گا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ایرانی صدر نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت قابلِ قدر ہے اور ایران پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ جلد ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کریں گے تاکہ دوطرفہ اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے، جبکہ آئندہ دنوں میں مسلسل رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس معاہدے میں مستقل طور پر دشمنی کے خاتمے کی شق شامل ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل پر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے 60 دن کی مذاکراتی مدت کا آغاز کیا گیا ہے، تاہم ٹرمپ نے حملے دوبارہ شروع کرنے کے امکان کو بھی کھلا رکھا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ابتدائی مذاکرات جمعے (19 جون) کو سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی سیاحتی مقام بورگن سٹاک میں ہونے جا رہے ہیں۔ سوئس وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا: ’فی الحال منصوبہ یہی ہے کہ امریکہ اور ایران، ثالثی کا کردار ادا کرنے والے پاکستان اور قطر سمیت دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ، معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق ابتدائی مذاکرات کے لیے کل بورگن سٹاک میں ملاقات کریں گے۔‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ملاقات کے شیڈول اور دیگر تفصیلات کے بارے میں فی الحال مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ایران جنگ اسلام آباد مذاکرات اسلام آباد امن معاہدہ جنیوا شہباز شریف وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ایران امریکہ ایم او یو پر ریموٹ دستخط کے بعد جنیوا تقریب اور شہباز شریف کا دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔ قرۃ العین شیرازی جمعرات, جون 18, 2026 – 19: 00 Main image:
بطور ثالث وزیر اعظم شہباز شریف 18 جون 2026 کو دستخط ایران امریکہ ایم او یو پر دستخط کر رہے ہیں (شہباز شریف/ایکس)
jw id: VTJTaKpD type: video related nodes: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے 14نکات کیا ہیں؟ نئے اسلامی سال کا آغاز ایران امریکہ تنازع کے حل سے: شہباز شریف SEO Title: ایران – امریکہ معاہدے پر دستخط کے بعد وزیراعظم شہباز کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ: پاکستان copyright: show related homepage: Show on Homepage



