81.6 F
Pakistan
Monday, June 15, 2026
HomeCrimeسی سی ڈی کی فائرنگ سے آسٹریلین لڑکی کی ہلاکت، زخمیوں کی...

سی سی ڈی کی فائرنگ سے آسٹریلین لڑکی کی ہلاکت، زخمیوں کی حالت کیسی ہے؟

چکوال میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اہلکار کی مبینہ فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے آسٹریلیا پلٹ باپ اور بیٹے کا راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں علاج جاری ہے، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔ اسپتال ذرائع اور معالجین کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے والد اور بیٹے کو فوری طور پر بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے تفصیلی طبی معائنے کے بعد آپریشن کیے گئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دونوں زخمیوں کے جسموں میں لگی گولیاں کامیابی سے نکال دی گئی ہیں، جبکہ انہیں مسلسل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ معالجین کے مطابق دونوں مریضوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ یاد رہے کہ چکوال میں پیش آنے والے اس فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاندان نشانہ بنا تھا، جس کے نتیجے میں نو سالہ بچی ہانیہ جاں بحق ہوگئی تھی، جبکہ اس کے والد اور بھائی زخمی ہوئے تھے۔ آسٹریلوی شہریت رکھنے والی چار افراد پر مشتمل یہ فیملی پرتھ سے چکوال میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئی تھی۔ اس خاندان میں 39 سالہ عدیل احمد، ان کی بیوی ڈاکٹر سدرہ خان، 10 سالہ بیٹا عفان احمد اور نو سال کی بیٹی ہانیہ احمد شامل تھے۔ آسٹریلوی نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ کے مطابق، بدھ کی رات یہ فیملی اپنے ایک رشتہ دار کے گھر کے باہر اپنی گاڑی میں موجود تھی کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو وہاں پہنچ گئے۔ ان مسلح ڈاکوؤں نے کار کو گھیرا اور ان سے نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔ اسی دوران سڑک کے دوسری طرف موجود پولیس اسٹیشن سے ایک پولیس اہلکار واپس آ رہا تھا، جس نے یہ ڈکیتی ہوتے دیکھی اور فوراً ڈاکوؤں کو روکنے کے لیے ان پر فائرنگ کی اور دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس دوران بچی کے والد عدیل احمد نے اپنی فیملی کو بچانے کے لیے وہاں سے گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔ بالکل اسی وقت پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچ چکی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، پولیس والوں نے عدیل احمد کو گاڑی بھگاتے دیکھا تو انہیں لگا کہ شاید یہ گاڑی ان ہی ڈاکوؤں کی ہے جو لوٹ مار کر کے بھاگ رہے ہیں۔ اس غلط فہمی کی بنیاد پر پولیس اہلکاروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں نو سالہ ہانیہ احمد گولی لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ عدیل احمد اور ان کا بیٹا عفان شدید زخمی ہو گئے تھے۔ خوش قسمتی سے عدیل احمد کی اہلیہ ڈاکٹر سدرہ خان اس حملے میں بالکل محفوظ رہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments