81.6 F
Pakistan
Monday, June 15, 2026
HomeSportsسیاسی کشیدگی کے باوجود ہماری توجہ کھیل پر: ایرانی فٹ بال کوچ

سیاسی کشیدگی کے باوجود ہماری توجہ کھیل پر: ایرانی فٹ بال کوچ

ایرانی فٹ بال ٹیم کے کوچ امیر قلعہ نویی نے اتوار کو کہا کہ سیاسی تناؤ اور ویزے کے مسائل نے ورلڈ کپ کے لیے ان کی ٹیم کی تیاریوں کو نقصان ضرور پہنچایا، لیکن ان کے کھلاڑی مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ مہینوں سے ایران کے ساتھ فوجی تصادم میں شامل امریکہ کی جانب سے ٹیم کے کچھ معاون عملے کو ویزے جاری کرنے سے انکار کے بعد ایران ایک تلخ سفارتی تنازعے کے ماحول میں ٹورنامنٹ کھیلنے پہنچا ہے۔ ایران پیر کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ورلڈ کپ کے میزبان نے ایک ایسے ملک کی میزبانی کی ہو جس کے ساتھ اس کی جنگ چل رہی ہو۔ اتوار کو رات گئے ٹریننگ کے لیے پولیس کی حفاظت میں آنے والی ایران کی ٹیم بس کا سامنا حکومت مخالف مظاہرین کے ایک چھوٹے گروپ سے ہوا۔ ملک کی سخت گیر حکومت کی مخالفت کرنے والے تارکین وطن ایرانیوں نے سٹیڈیم کے باہر بڑے مظاہروں کی منصوبہ بندی کی ہے اور ایسی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں کہ اگر حکومت مخالف بینرز لہرائے گئے تو ایرانی ٹیم گراؤنڈ سے باہر جا سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں قلعہ نویی نے پریس کانفرنس میں کہا ’ہم یہاں ایک اچھا اور اعلیٰ معیار کا میچ کھیلنے آئے ہیں۔ ہم کسی بھی شوروغوغا اور اپنے اردگرد ہونے والے کسی بھی واقعے پر توجہ نہیں دیتے۔ ’فطری طور پر تمام ٹیموں کے اپنے مسائل ہوتے ہیں اور بہت سے ممالک میں بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کا فٹ بال سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔‘ کوچ نے کہا کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں محض ’ایران کے معزز لوگوں کی نمائندگی کرنے آئی ہے، چاہے وہ ایران کے اندر رہنے والے ایرانی ہوں یا تارکین وطن۔‘ قلعہ نویی کا کہنا تھا ’ہم سیاسی لوگ نہیں ہیں۔ فٹ بال سیاست سے الگ ہے۔‘ یہ پریس کانفرنس امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کے بمشکل ایک گھنٹے بعد ہوئی، جس نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کا ’فوری اور مستقل‘ خاتمہ کر دیا۔ ایرانی ٹیم کے گرد گھومنے والے تنازعے نے شہ سرخیوں میں جگہ بنائی لیکن یہ قطعی طور پر واحد سیاسی مسئلہ نہیں جو امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ کو متاثر کر رہا ہے۔ صومالیہ کے ریفری عمر ارتان کو ورلڈ کپ کے لیے امریکہ میں داخلے سے روک دیا گیا، جس طرح بہت سے شائقین کو روکا گیا۔ سٹار سٹرائیکر مہدی طارمی نے کہا ’جیسا کہ آپ جانتے ہیں اس سے صرف ایران ہی متاثر نہیں ہوا۔‘ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے اردگرد موجود تناؤ ’اس خوشی کو کم کرتا ہے اور یہ فیفا یا لوگوں کے اس پیغام کو کمزور کرتا ہے، جو فٹ بال کے بارے میں ہے کہ یہ امن لاتا ہے۔‘ 31 مارچ، 2026 کی اس تصویر میں ایران کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی انطالیہ میں ایران اور کوسٹا ریکا کے درمیان دوستانہ میچ سے قبل میدان میں دیکھے جا سکتے ہیں(اے ایف پی) ’میں نے اس ورلڈ کپ میں پہنچنے کے پہلے لمحے سے ہی تناؤ محسوس کیا ہے اور جب بھی کسی ٹورنامنٹ میں تناؤ ہوتا ہے تو ظاہر ہے ہمیں وہ خوبصورت تجربہ حاصل نہیں ہوتا جس کے بارے میں ہم ہمیشہ بات کرتے ہیں، یعنی ہر ملک کے لوگوں کے لیے امن اور خوشی۔‘ ابتدائی طور پر ایران کو اپنا ٹریننگ کیمپ امریکہ میں لگانا تھا لیکن آخری وقت میں اسے میکسیکو کے شہر تیجوانا منتقل کر دیا گیا۔ قلعہ نویی نے کہا ان کی ٹیم کو ’خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کے لیے کافی وقت نہیں ملا۔ یہ ہمیں متاثر کرے گا لیکن ان شاء اللہ میں جانتا ہوں کہ میرے کھلاڑی اپنی پوری کوشش کرنے اور اعلیٰ ترین معیار دکھانے کے لیے بہت پرعزم ہیں۔‘ کوچ نے مزید کہا ’ہمارا کیمپ دو بار تبدیل کیا گیا، پہلے یہ امریکہ میں تھا، پھر ہمیں میکسیکو منتقل کر دیا گیا اور یقیناً اس کا ہم پر اثر پڑتا ہے۔‘ ’لیکن ہم ایرانی مشکلات سے مواقع پیدا کرتے ہیں۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ایران کبھی بھی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے تک نہیں پہنچ سکا۔ ان کے گروپ جی میں بیلجیم اور مصر بھی شامل ہیں۔ لاس اینجلس کے قریب کارسن میں ٹریننگ سیشن کے باہر تقریباً 25 مظاہرین جمع ہوئے، جو نعرے لگا رہے تھے کہ یہ ٹیم ان کے لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتی۔ لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ ستگین جلالی نے کہا ’ہم میں سے کچھ (کل) سٹیڈیم کے اندر ہوں گے۔ ہمارے پاس آپ کے لیے بہت سے سرپرائز ہیں۔‘ اورنج کاؤنٹی کے ایک 51 سالہ ڈاکٹر صورت دارابی نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ’یہ ٹیم ایران کے لوگوں سے تعلق نہیں رکھتی۔ ’ہم یہاں ایران کے لوگوں کی آواز بن کر آئے ہیں کیوں کہ ان کی کوئی آواز نہیں ہے۔ (حکومت نے) انٹرنیٹ بند کر دیا ہے اور اگر وہ باہر نکل کر احتجاج کرتے ہیں تو وہ انہیں مار دیتے ہیں، ان کا قتل عام کرتے ہیں۔‘ فٹ بال ایران فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکہ ویزا ایرانی فٹ بال کے کوچ کا کہنا ہے کہ سیاسی تناؤ اور ویزے کے مسائل نے ورلڈ کپ کے لیے ان کی ٹیم کی تیاریوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اے ایف پی سوموار, جون 15, 2026 – 08: 15 Main image:

ایران کے ہیڈ کوچ امیر قلعہ نویی 14 جون، 2026 کو انگل ووڈ کے لاس اینجلس سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں (اے ایف پی)

فٹ بال type: news related nodes: 2026 فٹ بال ورلڈ کپ کے اب تک کے تنازعات کون سے ہیں؟ انگلش فٹ بال ٹیم کا سامان چوری کرنے والے دو ملزم گرفتار ایرانی خواتین فٹ بال ٹیم آسٹریلیا سے پناہ کی درخواست واپس لے کر ایران پہنچ گئی امریکہ ایران معاہدہ طے پا گیا، دستخط 19 جون کو: پاکستان SEO Title: سیاسی کشیدگی کے باوجود ہماری توجہ کھیل پر: ایرانی فٹ بال کوچ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments