83.5 F
Pakistan
Thursday, June 11, 2026
HomeBusinessاقتصادی سروے آج، وفاقی بجٹ 27-2026 جمعے کو پیش ہو گا

اقتصادی سروے آج، وفاقی بجٹ 27-2026 جمعے کو پیش ہو گا

حکومت مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ جمعہ 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کرے گی جب کہ اقتصادی سروے آج جمعرات کو جاری کیا جائے گا۔ بجٹ کا ہدف معاشی استحکام، پائیدار ترقی اور عوامی سماجی و اقتصادی توقعات کو پورا کرنے کے لئے ایک جامع حکمتِ عملی وضع کرنا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ کی تیاری ملکی اور بین الاقوامی سطح پر درپیش معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ بجٹ میں مالیاتی نظم و ضبط، محصولات میں اضافہ، معاشی استحکام اور ترقی کے اقدامات، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ Revised schedlue: The Federal Budget FY 2026-27 will be presented in the National Assembly of Pakistan on 12 June 2026 by the Federal Minister for Finance & Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb. Prior to the Budget presentation, the Pakistan Economic. .. — Khurram Schehzad (@kschehzad) June 10, 2026 مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کے اعلان کی تیاریاں مقررہ ٹائم لائن کے مطابق تیزی سے جاری ہیں۔ بجٹ کی تیاری میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور مشاورت کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے اور اقتصادی سروے کے اجرا سے متعلق انتظامات بھی مکمل کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان کا اقتصادی سروے برائے مالی سال 2025-26 جو وفاقی بجٹ سے قبل ملکی معیشت کی کارکردگی کا جامع جائزہ پیش کرنے والی اہم دستاویز ہے، جمعرات (11 جون) کی دوپہر جاری کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اقتصادی سروے 2025-26 کا باضابطہ اجرا کریں گے۔ اقتصادی سروے وفاقی بجٹ سے قبل ایک اہم دستاویز کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جس میں گزرنے والے مالی سال کے دوران ملک کی سماجی و اقتصادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ شامل ہوتا ہے۔سروے میں زراعت، صنعت، مینوفیکچرنگ، خدمات، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، سرمایہ کاری و کیپٹل مارکیٹس، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی، کامیابیوں اور درپیش چیلنجز کا احاطہ کیا جائے گا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اس کے علاوہ سماجی تحفظ کے پروگراموں، ماحولیاتی پائیداری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق پیش رفت بھی سروے کا حصہ ہوگی۔دستاویز میں مہنگائی، تجارت، ادائیگیوں کے توازن، سرکاری قرضوں، آبادی میں اضافے، روزگار کی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سمیت اہم معاشی اشاریوں کے تازہ ترین اعداد و شمار بھی پیش کیے جائیں گے۔ اقتصادی سروے کا مقصد قومی معیشت کی مجموعی تصویر پیش کرتے ہوئے عوامی مباحثے اور پالیسی سازی کے عمل میں معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ نئے مالی سال کے لیے موثر منصوبہ بندی کی جا سکے۔توقع ہے کہ یہ سروے آئندہ وفاقی بجٹ کی بنیاد فراہم کرے گا اور مالیاتی استحکام، معاشی استحکام اور جامع ترقی کے حکومتی اہداف کے حصول میں رہنمائی کا کردار ادا کرے گا۔ بجٹ پاکستانی معیشت سولر پینل مہنگائی اے پی پی کے مطابق پاکستان کی معاشی صورت حال پر مبنی اہم پیشگی دستاویز اقتصادی سروے آج پیش کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کل قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ اے پی پی جمعرات, جون 11, 2026 – 08: 30 Main image:

10 جون 2025 کو پولیس اہلکار وفاقی بجٹ 26-2025 کی دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس منتقل کر رہے ہیں (اے ایف پی)

معیشت type: news related nodes: بجٹ میں ٹیکس بڑھنے کی خبریں، سولر پینلز مہنگے ہو گئے بجٹ سے آگے: معیشت کے بنیادی مسائل کب حل ہوں گے؟ بجٹ 2026: کاروبار دوست اقدامات اٹھائے جائیں: تاجر چیلنجز کے باوجود معیشت میکرو سطح پر مستحکم: پاکستان SEO Title: اقتصادی سروے آج جاری ہو گا، وفاقی بجٹ 27-2026 جمعے کو پیش copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments