92.1 F
Pakistan
Monday, June 8, 2026
HomeCrimeاسرائیل کی سیزفائر کے باوجود بیروت کے مضافات میں بمباری، دو اموات

اسرائیل کی سیزفائر کے باوجود بیروت کے مضافات میں بمباری، دو اموات

لبنان کی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ’اسرائیلی دشمن کے بیروت کے جنوبی مضافات کے علاقے مرئیجہ پر فضائی حملے کے نتیجے میں دو شہید اور 20 زخمی ہوئے، جن میں چار بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔‘ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اتوار کو شمالی اسرائیل میں ایک فوجی چوکی پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ اسرائیل نے تازہ حملہ واشنگٹن کی حمایت سے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے چند دن بعد کیا۔ یہ حملہ امریکی درخواست کے باوجود کیا گیا، جس میں لبنان کے دارالحکومت کو نشانہ نہ بنانے کی بات کی گئی تھی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ایران نے خبردار کیا ہے کہ بیروت پر حملہ مشرق وسطیٰ میں مکمل جنگ کو دوبارہ بھڑکا سکتا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں لبنان میں جنگ کا خاتمہ بھی شامل ہونا چاہیے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی بحری ناکہ بندی اور اسرائیل کو مبینہ گرین سگنل دینا خطے میں امریکی اور اسرائیلی اڈوں کو جائز اہداف بنا دیتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا، تاہم ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ بیروت پر حملہ غیر متوقع نہیں تھا، البتہ امریکہ کو اس سے پہلے آگاہ کیا گیا تھا یا نہیں، اس پر وہ بات نہیں کر سکتے۔ بیروت اسرائیل ایران امریکہ لبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ اس حملے میں دو افراد جان سے گئے اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔ اے پی سوموار, جون 8, 2026 – 00: 00 Main image:

بیروت کے جنوبی مضافات میں سات جون، 2026 کو اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ریسکیو اہلکار ایک رہائشی عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں (اے ایف پی)

ایشیا type: news related nodes: اسرائیل کوئی فوج بیروت نہیں بھیجے گا: ٹرمپ اسرائیلی ڈرونز نے بیروت کے لوگوں کا آسمان سے تعلق بدل دیا اسرائیل کا بیروت پر حملہ، حزب اللہ کے ’چیف آف سٹاف قتل‘ حزب اللہ اسرائیل فائر بندی کی نگرانی، امریکی فوجی افسر بیروت میں SEO Title: اسرائیل کی سیزفائر کے باوجود بیروت کے مضافات میں بمباری، دو اموات copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments