77.7 F
Pakistan
Sunday, June 7, 2026
HomeSportsویبھو سوریا ونشی غیرملکی دورے پر والدین کو لے جا سکتے ہیں:...

ویبھو سوریا ونشی غیرملکی دورے پر والدین کو لے جا سکتے ہیں: انڈین بورڈ

انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اتوار کو کہا ہے کہ 15 سالہ شاندار بلے باز ویبھو سوریا ونشی اپنے والدین کو ٹیم کے کے غیر ملکی دوروں پر ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ ایک روز قبل سوریا ونشی کو پہلی بار سینیئر انٹرنیشل ٹیم کے لیے طلب کیا گیا۔ اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بیٹنگ کے اعزازات اپنے نام کرنے کے بعد، سوریا ونشی کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں اور ایشین گیمز کے لیے انڈیا کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر اس وقت سہ فریقی سیریز کے لیے انڈیا اے سکواڈ کے ساتھ سری لنکا میں ہیں۔ آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے ویبھو سوریا ونشی 31 مئی 2026 کو ملنے والے انعامات کے ساتھ گراؤنڈ میں بیٹھے ہیں (آئی پی ایل) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دوجیت سائیکیا نے کہا، ’ان کے والد آج سری لنکا جا رہے ہیں۔ ’اس کے علاوہ، اگر ان کے والدین ان کے ساتھ انگلینڈ اور آئرلینڈ جانا چاہتے ہیں، تو ہم ان کے سفر کے انتظامات کریں گے۔ وہ ان کے لیے بہترین سپورٹ سسٹم ہوں گے۔‘ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن انڈیا یکم جولائی سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی انگلینڈ سیریز سے قبل 26 اور 28 جون کو بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ ایشین گیمز ستمبر اور اکتوبر میں جاپان میں ہوں گی۔ سوریا ونشی کا انتخاب راجستھان رائلز کے لیے ایک شاندار آئی پی ایل مہم کے بعد ہوا ہے، جہاں انہوں نے 776 رنز بنائے اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔ انہوں نے سیزن کے دوران ایک سنچری اور پانچ نصف سینچریاں بنائیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے سب سے زیادہ رنز بنانے پر اورنج کیپ، آئی پی ایل کے موسٹ ویلیوایبل پلیئر اور ایمرجنگ پلیئر کے انعامات حاصل کیے۔ وہ بیٹنگ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انڈیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بننے والے ہیں، جنہوں نے 1989 میں 16 سال اور 205 دن کی عمر میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کا کہنا ہے کہ ’اپنی کارکردگی سے انہوں نے ہمیں خود کو منتخب کرنے پر تقریباً مجبور کر دیا ہے۔ ’انڈیا میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ دیکھنے والے ہر دوسرے شخص کی طرح ہمیں بھی ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے خود ہی اپنی جگہ بنائی ہے۔‘ آئی پی ایل انڈین کرکٹ انڈین کرکٹ بورڈ کھیل بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے کہا کہ ’اگر ان کے والدین ان کے ساتھ انگلینڈ اور آئرلینڈ جانا چاہتے ہیں، تو ہم ان کے سفر کے انتظامات کریں گے۔ وہ ان کے لیے بہترین سپورٹ سسٹم ہوں گے۔‘ اے ایف پی اتوار, جون 7, 2026 – 09: 15 Main image:

انڈین کرکٹر ویبھو سوریا ونشی آئی پی ایل میں 25 اپریل 2026 کو سینچری سکور کرنے کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

کرکٹ type: news related nodes: 15 سالہ سوریہ ونشی کی دھواں دار اننگز، جسٹن لینگر بھی داد دینے پر مجبور سوریہ ونشی نے بمراہ کا سخت امتحان بہترین نمبروں سے پاس کر لیا ویبھو سوریہ ونشی کا ایک اور ’چمت کار‘، 17 گیندوں میں 52 رنز گذشتہ آئی پی ایل میں ناکام بشنوی کی شان دار واپسی کیسے ہوئی؟ SEO Title: ویبھو سوریا ونشی غیرملکی دورے پر والدین کو لے جا سکتے ہیں: انڈین بورڈ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments