78.9 F
Pakistan
Friday, June 5, 2026
HomeEntertainment'آنچ فیم' سمیع ثانی کی برسوں بعد جھلک، مداح حیران

‘آنچ فیم’ سمیع ثانی کی برسوں بعد جھلک، مداح حیران

نوے کی دہائی کے مشہور ڈرامہ سیریل ”آنچ“ سے شہرت پانے والے اداکار سمیع ثانی کی سوشل میڈیا پر ایک طویل عرصے بعد واپسی نے ان کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ حال ہی میں سمیع ثانی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی متحرک دکھائی دے رہے ہیں اور باقاعدگی سے اپنی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ پی ٹی وی کے اس مایہ ناز اداکار کی موجودہ شخصیت نوے کی دہائی کی ان کی پرانی یادوں کے مقابلے میں بالکل بدل چکی ہے جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ اب وہ سر سے گنجے اور سفید و کالی داڑھی کے روپ میں نظر آتے ہیں۔ اپنی ایک حالیہ ترغیبی ویڈیو میں انہوں نے لوگوں کے تلخ رویوں پر بات کی اور بتایا کہ لوگوں کا سخت رویہ کس طرح دوسروں کو گہری چوٹ پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے اس تکلیف کا موازنہ کسی تیز دھار چیز سے کٹ جانے کے درد سے کیا۔ View this post on Instagram سوشل میڈیا پر ان کی اس نئی جھلک نے مداحوں کو کافی حیران کیا۔ ان کے روپ میں اتنی بڑی تبدیلی آ چکی ہے کہ کئی مداح پہلے انہیں ہچان نہ سکے، تاہم آواز سننے پر انہوں نے فوراً شناخت کر لیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے نہ صرف ان کے بدلتے انداز پر حیرت کا اظہار کیا بلکہ انہیں دوبارہ ڈراموں میں دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ واضح رہے کہ سمیع ثانی پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک مقبول اداکار ہیں جنہوں نے نوے کی دہائی کے اوائل میں ”عروسہ“ اور ”آنچ“ جیسے کلاسک ڈراموں سے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ”دوسرا آسمان“، ”شیشے کا گھر“، ”نصیب“، ”سایہ 2“، ”تیری بے حسی“، ”سائبان“ اور ”بکھرے لمحے“ سمیت کئی دیگر مشہور ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ڈرامہ سیریل ”بکھرے لمحے“ سے انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھا، جس کے بعد انہوں نے ”شراکت“، ”پیاری نمو“ اور ”سایہ 2“ جیسے ڈرامے ڈائریکٹ کیے۔ سمیع ثانی آج کل امریکہ میں مقیم ہیں لیکن وہ اپنے کام کے سلسلے میں اکثر پاکستان آتے رہتے ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments