72.9 F
Pakistan
Wednesday, June 3, 2026
HomeCrimeکویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی حملے کے بعد پروازیں معطل: سول...

کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی حملے کے بعد پروازیں معطل: سول ایوی ایشن

کویت کی سول ایوی ایشن نے بدھ کو کہا ہے کہ کویت ایئرپورٹ پر ایرانی حملے کے بعد ایئر ٹریفک اور پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ فلائٹس کو متبادل ہوائی اڈوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔ کویت سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق ایرانی حملوں میں کویت ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کونا کے مطابق سول ایوی ایشن کے ترجمان عبداللہ ال راجحی کا کہنا ہے کہ ’ایرانی میزائلز اور ڈرونز کے ذریعے عمرات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے کہا کہ حکام مقررہ ہنگامی طریقہ کار کے مطابق صورتحال سے نمٹ رہے ہیں تاکہ عملے اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور ہوائی اڈے کی سہولیات کو محفوظ رکھا جا سکے۔ دوسری جانب کویت کی وزارت دفاع نے بھی بدھ کو تصدیق کی کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر ’دشمن ڈرونز‘ نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور عمارت کو نقصان پہنچا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب گذشتہ رات ملک ایرانی جارحیت کی زد میں آیا۔‘ وزارتِ دفاع کے ترجمان سعود العطوان نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ضروری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ ایران کویت امریکہ کویت سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق ایرانی حملوں میں کویت ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو بدھ, جون 3, 2026 – 11: 45 Main image:

کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی یکم جون 2026 کو مرحلہ وار بحالی کے بعد مسافروں کو دیکھا جا سکتے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

دنیا type: news related nodes: امریکہ اور ایران میں دوبارہ کشیدگی، مذاکرات تعطل کا شکار لبنان پر حملے، ایران نے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ بند کر دیا امریکہ کو دوبارہ ایران پر حملہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے: ٹرمپ SEO Title: کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی حملے کے بعد پروازیں معطل: سول ایوی ایشن copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments