76.2 F
Pakistan
Monday, May 11, 2026
HomeSportsکوئٹہ: ’پرامن بلوچستان‘ کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ مقابلے، خواتین کھلاڑی بھی شریک

کوئٹہ: ’پرامن بلوچستان‘ کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ مقابلے، خواتین کھلاڑی بھی شریک

کوئٹہ میں ’پرامن بلوچستان‘ کے تحت پہلی بار پرائیویٹ سطح پر دو روزہ انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں میں پاکستان کے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ افغانستان اور تنزانیہ کے باکسرز نے بھی حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ان مقابلوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑی بھی شریک رہیں۔ یہ پہلا موقع تھا کہ کوئٹہ میں نجی سطح پر اس طرح کا ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے کھیلوں کے شعبے نے تعاون کا یقین دلایا ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر طاہر لہڑی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’یہ مقابلے دو روز تک جاری رہے۔ اس ایونٹ میں تنزانیہ، افغانستان، بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں سے خواتین و مرد تقریباً 40 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کل 22 مقابلے ہوئے۔‘ ان کے مطابق ایونٹ کا مقصد بلوچستان میں امن و امان کی بہتر صورت حال کو دنیا کے سامنے لانا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’سرکاری سطح پر کسی قسم کی مدد نہیں ملی، سب کچھ اپنی مدد آپ کے تحت کیا گیا۔ کھلاڑیوں اور دوستوں نے چندہ جمع کر کے پروگرام کو ممکن بنایا، البتہ پاکستان پرو باکسنگ ایسوسی ایشن نے کچھ تعاون کیا۔‘ افغانستان کے باکسر کفایت اللہ علیزادہ نے کہا کہ وہ کابل سے کوئٹہ مقابلوں میں حصہ لینے آئے ہیں۔ وہ افغان قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور اپنے ملک کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح پر میڈلز جیت چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے حکام پر زور دیا کہ ’اختلافات ختم کریں اور امن قائم کریں تاکہ دونوں ممالک میں کھیلوں کو فروغ ملے۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) کراچی کی کھلاڑی عاصمہ شیراز نے بتایا کہ وہ پہلی بار کوئٹہ میں انٹرنیشنل چمپئن شپ میں شریک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ قومی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں اور اس بار بھی جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک اور باکسر عائشہ ترک نے کہا کہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ شریک ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے ’اس سے پہلے ازبکستان میں ایشیئن چمپئن شپ میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور ایبٹ آباد سمیت کئی شہروں میں سندھ کے لیے میڈلز جیتے۔‘ عائشہ ترک نے خواتین پر زور دیا کہ وہ میدان میں آئیں، ان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صرف ہمت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’کوئٹہ آ کر بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں، یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔‘ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی سمیرا گل درانی نے بتایا کہ وہ آٹھ سال سے باکسنگ کھیل رہی ہیں اور نیشنل سطح پر کئی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پہلے اس طرح کے ایونٹ میں موقع نہیں ملا تھا لیکن اس بار شامل ہو کر بہت پرجوش ہیں۔‘ ان کے مطابق انہوں نے نیشنل گیمز میں سلور میڈل حاصل کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس بار بھی کامیابی حاصل کریں گی۔ پاکستان بلوچستان کوئٹہ باکسنگ خواتین کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آرگنائزر طاہر لہڑی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اس ایونٹ میں تنزانیہ، افغانستان، بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں سے خواتین و مرد تقریباً 40 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ محمد عیسیٰ سوموار, مئی 11, 2026 – 10: 15 Main image:

آرگنائزر طاہر لہڑی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ یہ مقابلے دو روز تک جاری رہے۔ اس ایونٹ میں تنزانیہ، افغانستان، بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں سے خواتین و مرد تقریباً 40 کھلاڑیوں نے حصہ لیا(تصویر: عیسیٰ خان کاکڑ)

کھیل type: news related nodes: دو دہائیاں کے بعد ‘افغان کک باکسنگ’ کی عالمی رکنیت منظور اولمپک باکسنگ چیمپئن ایمان خلیف کی ریٹائرمنٹ کی تردید باکسنگ کی 2028 لاس اینجلس اولمپک گیمز میں شمولیت کی امید سعودی عرب میں باکسنگ کا مقابلہ جیتنے پر حمزہ شیراز کو وزیراعظم کی مبارک باد SEO Title: کوئٹہ: ’پرامن بلوچستان‘ کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ مقابلے، خواتین کھلاڑی بھی شریک copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments