جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارۂ صحت نے کروز جہاز پر ہینٹا وائرس کے پھیلاؤ سے 3 افراد کی ہلاکت کے باوجود واضح کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کو کسی وباء کے آغاز کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا، ادارے نے وائرس سے نمٹنے کے لیے تحقیق، ویکسین اور تشخیصی سہولیات میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔



