68.8 F
Pakistan
Wednesday, May 6, 2026
HomeLifestyleآپریشن معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قوم...

آپریشن معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے خلاف آپریشن ’معرکۂ حق‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معرکے نے عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے درمیان ہم آہنگی کو ثابت کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں 275ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں ملکی و علاقائی سیکیورٹی صورتِ حال، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہی پاکستان کی قومی سلامتی، اتحاد اور استحکام کی بنیاد ہیں۔ کانفرنس کے شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل اور آبادیاتی تبدیلیوں کی شدید مذمت کی اور کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم امور پر غور کیا گیا۔ کانفرنس کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور کمانڈرز کو اُبھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے افواج کی آپریشنل تیاری کو ہر سطح پر برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی قوم تمام چیلنجز کے مقابلے میں ’بنیان مرصوص‘ کی مانند متحد کھڑی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ’معرکۂ حق‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے، جو تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدِمقابل ”بنیانُٗ مرصوص“ کی مانند یکجا کھڑی ہیں۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے میں کشیدگی سے بچاؤ اور تحمل اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور پاکستان کے خطے میں استحکام کی حمایت کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلسل ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطہ میں استحکام کے فروغ اور صورتِ حال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ فورم نے دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آپریشن ’غضب لِلحق‘ کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف پیش رفت کا احاطہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جارہی ہیں جب کہ فورم نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر ہونے والی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں مسلح افواج کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں شہداء کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق فورم نے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی قومی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد بنی رہیں گی۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments