72.5 F
Pakistan
Tuesday, May 5, 2026
HomeCrimeگذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی جہاز یا ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں...

گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی جہاز یا ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا، امریکی بیان غلط: ایران

ایران نے آج کہا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا، اس بارے میں امریکی بیان غلط ہیں۔ ارنا پر موجود پاسداران انقلاب کی سٹیٹمنٹ میں پیر کو کہا گہا ہے کہ ’گذشتہ گھنٹوں میں کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرے اور امریکی حکام کے دعوے بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں اور دیگر کوئی بھی بحری نقل و حرکت ان اصولوں کے منافی ہے۔‘ ایک گھنٹہ قبل، امریکہ کی مرکزی کمان (CENTCOM) نے کہا ہے کہ امریکی پرچم والے دو تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزرے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ایرانی بحریہ نے پیر کو کہا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں ’دشمن جنگی جہازوں کے داخلے کو تیز اور فیصلہ کن وارننگ دے کر روک دیا ہے۔‘ روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ ’امریکہ پیر کی صبح سے ایک آپریشن شروع کرے گا تاکہ آبنائے میں پھنسے جہازوں کو ’انسانی ہمدردی‘ کے تحت نکالا جا سکے۔‘ ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے اس سے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ ایک امریکی جنگی جہاز کو آبنائے کے جنوبی داخلی مقام پر واقع بندرگاہ جاسک کے قریب دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ آبنائے عبور کرنے کی کوشش ترک کرتے ہوئے واپس مڑ گیا۔ ایران جنگ امریکہ پاسداران انقلاب آبنائے ہرمز بحری جہاز ایران کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکہ کی مرکزی کمان نے کہا تھا کہ امریکی پرچم والے دو تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزرے۔ انڈپینڈنٹ اردو سوموار, مئی 4, 2026 – 20: 15 Main image:

ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو فوٹیج سے لیا گیا یہ سکرین شاٹ میں، جو 23 اپریل 2026 کو ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے ذریعے فراہم کیا گیا، ایک کنٹینر جہاز کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)

دنیا type: news related nodes: امریکہ سے پاکستان کے حوالے کیا گیا بحری عملہ ایران پہنچ گیا ایران سے ’بہت مثبت بات چیت‘، ہرمز سے جہازوں کو نکالنے کا آپریشن: ٹرمپ پاکستان کے ذریعے امریکی جواب موصول، تجویز پر غور جاری: ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی پر امریکہ کی وارننگ SEO Title: گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی جہاز یا ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا، امریکی بیان غلط: ایران copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments