یوں تو لاہور کے حالات آج سے ستر سال قبل بھی کچھ اتنے مثالی نہ تھے کہ اڑسٹھ برس قبل وفات پانے سے چند سال قبل شہرہ آفاق مزاح نگارپطرس بخاری نے اپنے مضمون “لاہور کا جغرافیہ” میں طنزومزاح کے انداز میں لاہور کی منظر کشی کچھ اس طرح کی تھی “یوں سمجھئے کہ لاہور ایک جسم ہے جس کے ہر حصے پر ورم نمودار ہو رہا ہے لیکن ورم موادِ فاسد سے بھرا ہے”۔



