کیا زندگی کا پہیہ جام ہو رہا ہے؟ ایک دوست نے کل ملتان سے لاہور جاتے موٹروے کی ایک ویڈیو بنا کے بھیجی،اس نے کہا میں ایک گھنٹے سے موٹروے پر ہوں، نہ مجھے کسی گاڑی نے کراس کیا ہے نہ میں نے کسی کو اوور ٹیک کیا ہے، کیونکہ کوئی گاڑی میری گاڑی کے سوا تھی ہی نہیں۔



