68.9 F
Pakistan
Wednesday, April 29, 2026
HomeCrimeبنوں میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک

بنوں کے علاقے مزانگہ پردہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کی مؤثر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے مزانگہ پولیس چوکی پر بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیا۔ حملے کے دوران چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں نے فوری اور دلیرانہ ردعمل دیتے ہوئے شدید فائرنگ کی اور حملہ ناکام بنا دیا۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں کئی حملہ آور موقع پر ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ایک حملہ آور کی لاش جائے وقوعہ سے برآمد کر لی گئی، تاہم دیگر ہلاک اور زخمی حملہ آوروں کو ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار فرید اللہ معمولی زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں رکھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جس کے دوران مختلف مقامات سے خون کے نشانات بھی ملے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق علاقے میں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments