83.6 F
Pakistan
Monday, April 27, 2026
HomeSportsحیدرآباد کنگز پی ایس ایل پلے آف میں، لاہور قلندرز ایونٹ سے...

حیدرآباد کنگز پی ایس ایل پلے آف میں، لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر

پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو اس وقت الٹ پھیر دیکھا گیا جب پہلی بار ٹورنامنٹ کھیلنے والی حیدرآباد کنگز مین ٹیم نے نہ صرف پلے آف مرحلے میں جگہ بنائی بلکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بھی 11ویں ایڈیشن سے باہر کر دیا۔ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں راولپنڈیز کے خلاف حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز کا ہدف دیا جو ٹورنامنٹ کے بڑے سکورز میں سے ایک بن گیا۔ آسٹریلین بلے باز میکسویل نے 37 گیندوں پر 70 رنز جوڑے جن میں تین چھکے اور آٹھ چوکے بھی شامل تھے۔ LOUDER #HKvRP pic. twitter. com/70GkiIJ9PE — Hyderabad Kingsmen (@HHKingsmen) April 26, 2026 اپنے پہلے چار لگاتار میچز ہارنے والی کنگز مین کو پلے آف مرحلے تک رسائی کے لیے راولپنڈیز کو 158 رنز تک محدود رکھنا تھا لیکن بلے بازی کے ساتھ ساتھ بولنگ میں بھی کنگز مین نے شاندار کاررکدگی دکھائی اور راولپنڈیز کو 136 رنز تک محدود کر کے 108 رنز کے بڑے مارجن ہرا دیا۔ راولپنڈیز کی عثمان خواجہ اور رضوان کے علاؤہ کوئی بھی بلے باز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا جنہوں نے بالترتیب 66 اور 26 رنز بنائے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) حیدر آباد کی جانب سے حنین شاہ نے سب سے بہتر بولنگ کی اور انہیں چار وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔ لاہور قلندر ایونٹ سے باہر اگرچہ لاہور یہ میچ نہیں کھیل رہا تھا لیکن یہ اس کے پلے آف کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے انتہائی اہم تھا۔ حیدرآباد کنگز مین کی بڑے مارجن سے کامیابی نے تین بار کی چیمپئن لاہور قلندر کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا جو اگلے مرحلے سے باہر ہو گئی۔ کرکٹ پی ایس ایل 11 حیدر آباد لاہور قلندرز حیدرآباد کنگز مین کی بڑے مارجن سے کامیابی نے تین بار کی چیمپئن لاہور قلندر کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا جو اگلے مرحلے سے باہر ہو گئی۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, اپریل 26, 2026 – 21: 00 Main image:

حیدرآباد کنگز مین نے نہ صرف پلے آف مرحلے میں جگہ بنائی بلکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بھی 11ویں ایڈیشن سے باہر کر دیا (پی ایس ایل/فیس بک)

کرکٹ type: news related nodes: پی ایس ایل 11 فائنل شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا پشاور زلمی کے بیٹرز اور بولرز کا پی ایس ایل پر راج پی ایس ایل 11 کے لاہور مرحلے کے آٹھ دلچسپ پہلو پی ایس ایل: نسیم اور شاہین کے بعد فخر زمان کو بھی سزا سنا دی گئی SEO Title: حیدرآباد کنگز پی ایس ایل پلے آف میں، لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments