72.6 F
Pakistan
Wednesday, April 22, 2026
HomeBreaking News’ویسٹرن اسٹائل‘ میں پروپوز کرنے کا جھانسہ، گرل فرینڈ نے محبوب کو...

’ویسٹرن اسٹائل‘ میں پروپوز کرنے کا جھانسہ، گرل فرینڈ نے محبوب کو زندہ جلا دیا

بھارت کے شہر بنگلور میں ایک لرزہ خیز واقعہ میں ایک خاتون نے اپنے ہی محبوب کو ’مغربی انداز‘ میں پروپوز کرنے کا جھانسہ دے کر زندہ جلا دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 سالہ ملزمہ پریما اور مقتول کرن ایک ہی کمپنی میں ساتھ کام کرتے تھے اور ان کے درمیان گہرے مراسم تھے۔ مگرحالیہ دنوں میں مبینہ طور پر اختلافات بڑھ گئے تھے۔ منگل کی دوپہر جب کرن ملزمہ کے گھر پہنچا تو وہ اکیلی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ پریمہ نے نوجوان کرن کو کہا کہ وہ اسے ’ویسٹرن اسٹائل‘ میں پرپوز کرے گی، جس میں عام طور پر ایک پارٹنر گھٹنے ٹیک کر محبت کا اظہار کرتا ہے۔ اسی بہانے اس نے کرن کے ہاتھ پاؤں رسی سے باندھے اور اس کی آنکھوں پر پٹی بھی باندھ دی۔ تحقیقات کے مطابق جب مقتول نے اس پر سوال کیا تو پریما نے اسے یہ کہہ کر مطمئن کر دیا کہ یہ سب ’پروپوزل‘ کے ڈرامے کا حصہ ہے۔ جیسے ہی کرن بے بس ہوا، ملزمہ نے پہلے سے تیار مٹی کا تیل اس پر چھڑک کر آگ لگا دی۔ کرن شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ قتل پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، کیونکہ جائے وقوعہ پر پہلے سے کیروسین موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پریما گزشتہ کچھ عرصے سے کرن سے ناراض تھی کیونکہ اس کا خیال تھا کہ کرن اسے نظر انداز کر رہا ہے۔ پولیس اس پہلو پر بھی غور کر رہی ہے کہ آیا ملزمہ نے اس پوری لرزہ خیز واردات کی موبائل فون سے ویڈیو بھی بنائی تھی۔ ڈی سی پی (نارتھ ویسٹ) ڈی ایل ناگیش کے مطابق، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمہ پولیس کی تحویل میں ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں تاکہ اس خوفناک جرم کے محرکات کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments