(ویب ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، امریکی ڈالر کی مضبوطی اور اسٹاک فیوچرز میں کمی نے سرمایہ کاروں میں اضطراب پیدا کر دیا ہے۔



