جب میں نے یہ خبر دیکھی کہ پاور ڈویژن نے روزانہ سوا دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ہے، میں سمجھ گیا اس دو گھنٹے کو دس گھنٹے تک بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیاں خود کر دیں گی،وہی ہوا ملتان میں پانچ بجتے ہی بجلی چلی گئی،گھنٹے بعد آئی تو پھر گھنٹہ گذرتے ہی چلتی بنی اور پھر آتی جاتی رہی۔



