رولز روئس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پہلے سے محدود کوچ بلڈنگ سرگرمی کو مزید خصوصی سطح تک لے جا رہی ہے۔ نئی کوچ بلڈ کلیکشن ایک ایسا منصوبہ ہے جس میں ایک ہی نمونے میں تیار کی جانے والی منفرد گاڑیوں کو ان کے گرد ترتیب دیے گئے خاص تجربات کے سلسلے کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ یہ سب ایک منتخب گروہ کے لیے ہو گا۔ اہم بات یہ ہے کہ پہلی کوچ بلڈ کلیکشن مکمل طور پر الیکٹرک ہو گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اس کے سب سے پرانے گاہکوں کی پسند کی عکاسی کرتی ہے، جن میں سے بہت سے پہلے ہی سپیکٹر کے مالک ہیں اور الیکٹرک محرک نظام کی خاموشی اور نفاست کو پسند کرتے ہیں۔ اس تصور کو انتہائی عیش و عشرت کی دنیا میں ایک بالکل نئی پیشکش کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس میں ایک منفرد کوچ بلٹ گاڑی اور اس کے ساتھ ایک خاص ملکیتی سفر شامل ہوگا جو کئی برسوں تک جاری رہے گا۔ ہر کلیکشن بہت محدود تعداد میں تیار کی جائے گی اور اہم بات یہ ہے کہ اسے دوبارہ کبھی نہیں بنایا جائے گا۔ اس پروگرام تک رسائی صرف دعوت کے ذریعے ہو گی۔ رولز روئس اپنے عالمی پرائیویٹ آفس نیٹ ورک کے ذریعے گاہکوں کا انتخاب کرے گی، جن کے مراکز دبئی، سیول، شنگھائی، یویارک اور گوڈووڈ سمیت مختلف شہروں میں موجود ہیں۔ rollsroce. jpg کمپنی کے مطابق منتخب افراد وہ ہوں گے جنہیں رولز روئس کے ڈیزائن سے گہرا لگاؤ ہو اور جو یہ دیکھنے میں خاص دلچسپی رکھتے ہوں کہ ایسی گاڑیاں کس طرح تخلیق کی جاتی ہیں۔ اس نئے منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے رولز روئس موٹر کارز کے چیف ایگزیکٹیو کرس براؤن رج نے کہا ’مجھے دنیا بھر میں ایسے گاہکوں سے ملنے کا موقع ملا جو عیش و عشرت کی بلند ترین سطح کے متلاشی ہیں اور رولز روئس کے ڈیزائن کے لیے غیر معمولی جذبہ رکھتے ہیں۔ ’جلد واضح ہو گیا کہ وہ صرف یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ اگر رولز روئس کو مکمل تخلیقی آزادی دی جائے تو وہ کیا تخلیق کرے گی، بلکہ وہ اس پورے سفر کو ہر مرحلے پر اپنی آنکھوں سے دیکھنا بھی چاہتے ہیں۔ ’کوچ بلڈ کلیکشن اسی خواہش کا نتیجہ ہے۔ عیش و عشرت کی دنیا نے اس جیسی چیز پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ’اس پروگرام کا تجربہ خود گاڑی سے الگ نہیں اور دونوں کو اسی احتیاط اور بلند حوصلے کے ساتھ حقیقت بنایا جائے گا جس کے مستحق وہ کلیکٹرز ہیں جنہوں نے اس خیال کو جنم دیا۔‘ کوچ بلڈنگ رولز روئس کے لیے کوئی نئی روایت نہیں۔ برانڈ کے ابتدائی دور میں گاہکوں کو پہلے ایک چلنے والا ڈھانچہ فراہم کیا جاتا تھا، جس کے بعد وہ ماہر کوچ بلڈرز سے اپنی پسند کا منفرد بیرونی ڈھانچہ تیار کرواتے تھے۔ اس عمل کو اکثر Savile Row سے خصوصی ناپ کا لباس تیار کروانے سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ اگرچہ تخلیقی آزادی دی جاتی تھی، مگر کمپنی ڈیزائن کے تناسب پر سخت نظر رکھتی تھی تاکہ ہر گاڑی فوراً رولز روئس کے طور پر پہچانی جا سکے اور یہی اصول آج بھی برقرار ہے۔ حالیہ برسوں میں جدید کوچ بلٹ منصوبے جیسے رولز روئس Sweptail، رولز روئس Boat Tail اور رولز روئس Droptail نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ انتہائی امیر خریداروں میں نہایت ذاتی نوعیت کی گاڑیوں کی کتنی طلب موجود ہے۔ تاہم رولز روئس کے مطابق بہت سے کلیکٹرز اب خود ڈیزائن کی رہنمائی کرنے کی بجائے اس بات میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں کہ اگر کمپنی کو مکمل آزادی دی جائے تو وہ خود کیا تخلیق کرے گی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اسی سوچ نے اس نئے منصوبے کو شکل دی ہے۔ ہر کوچ بلڈ کلیکشن ایک بالکل نئے بیرونی ڈھانچے کے گرد تیار کی جائے گی جسے کمپنی کے اندر ہی ڈیزائن اور انجینیئر کیا جائے گا اور وہ مکمل طور پر سڑک پر چلانے کے قابل ہو گی۔ مگر گاڑی اس کہانی کا صرف ایک حصہ ہے۔ شرکا کو تیاری کے عمل کے پس منظر تک رسائی دی جائے گی، جس میں آزمائشی مراکز اور ڈیزائن سٹوڈیوز کے دورے بھی شامل ہوں گے، اور انہیں عیش و عشرت کی دنیا کے دوسرے شعبوں کے ماہر کاریگروں سے ملنے کا موقع بھی ملے گا۔ رولز روئس یہ بھی وعدہ کرتی ہے کہ دنیا کے ’سب سے دلکش مقامات‘ پر نجی تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا جہاں گاہک ڈیزائنرز سے ملاقات کریں گے اور ہر کلیکشن کے پس منظر میں موجود تخلیقی سوچ کو سمجھیں گے۔ پہلے ماڈل کی تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں، مگر کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اپریل میں مزید معلومات سامنے آئیں گی۔ یہ اس نئے باب کا اگلا مرحلہ ہوگا جسے کمپنی اپنی سب سے خصوصی تخلیقات کی ایک نہایت سوچا سمجھا پیش رفت قرار دیتی ہے۔ کرس براؤن رج نے مزید کہا: ’کوچ بلڈ کلیکشن کے گاہک ہماری صنعت کے اعلیٰ ترین درجے کا تجربہ چاہتے ہیں۔ اپریل میں ہم جو پیش کریں گے وہ جدید رولز روئس کوچ بلڈنگ کا ایک غیر معمولی اظہار ہوگا — شان دار بھی اور مکمل طور پر خاموش بھی۔‘ رولز رائس الیکٹرک کار ہر کلیکشن بہت محدود تعداد میں تیار کی جائے گی اور اہم بات یہ ہے کہ اسے دوبارہ کبھی نہیں بنایا جائے گا۔ سٹیو فاولر ہفتہ, مارچ 28, 2026 – 07: 30 Main image:
پہلے ماڈل کی تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں، مگر کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اپریل میں مزید معلومات سامنے آئیں گی (رولز روئس ویب سائٹ)
ٹیکنالوجی type: news label: کار نامہ related nodes: گرل فرینڈ کی طرف سے رونالڈو کے لیے رولز رائس ایران جنگ کیا لوگوں کو الیکٹرک گاڑیوں کی جانب زیادہ کھینچے گی؟ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں زیادہ، چارجنگ سٹیشنز کم پاکستان کی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹر SEO Title: رولز روئس کا کوچ بلڈ کلیکشن کا آغاز الیکٹرک گاڑی سے copyright: IndependentEnglish origin url: https: //www. the-independent. com/cars/electric-vehicles/rolls-royce-electric-cars-coachbuild-collection-b2943986. html Translator name: ہارون رشید show related homepage: Hide from Homepage



