پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے عید کے موقع پر اپنے لباس پر ہونے والی تنقید کا جواب انتہائی دلچسپ اور طنزیہ انداز میں دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک طبقے کی جانب سے ان کے ’شفاف کرتے‘ (بغیر بنیان کے کرتا پہننے) پر کیے جانے والے تبصروں کے بعد، گلوکار و اداکار نے ایک نوٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اس معاملے کو ”قومی اور عالمی سطح کا سنگین ترین مسئلہ“ قرار دیا۔ اس عید پر انہوں نے ہلکے گلابی و پیچ رنگ کی قمیض کے ساتھ دھوتی نما لباس زیب تن کیا، جبکہ ایک اور انداز میں وہ ہلکے سبز رنگ کے کُرتے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ہم آہنگ لباس میں نظر آئے، جس پر سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں ٹرول کیا تھا۔ علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک اسٹوری میں لکھا، ’میں قوم سے معافی مانگتا ہوں کہ میں نے بغیر اندرونی بنیاں کے شفاف کرتہ پہنا اورعید کے موقع پر روایتی اجرک دھوتی میں پودے پانی دیے۔‘ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’ مجھے اندازہ ہے کہ یہ حالیہ دنوں میں قومی و عالمی سطح پر سب سے اہم مسئلہ بن چکا ہے، میں پوری کوشش کروں گا کہ اس ”سنگین غلطی“ کو دوبارہ نہ دہراوں اور ناظرین کی توجہ دلانے کے لیے ان کا شکر گزار ہوں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بیان پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض افراد نے اسے مزاحیہ انداز میں قبول کیا، جبکہ دیگر نے اسے غیر روایتی لباس کے بعد ہٹ دھرمی قرار دیا۔
علی ظفر نے عید کے نازیبا لباس پر قوم سے معافی مانگ لی
RELATED ARTICLES



